کورونا ویکسین کب تک تیار ہوگی؟ عالمی ادارہِ صحت کا بڑا انکشاف، سب کو چونکا دیا

سربراہ عالمی ادارہَ صحت فائل فوٹو سربراہ عالمی ادارہَ صحت

عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کی دوا سے متعلق کہا ہے کہ کوویڈ 19 کی وجہ سے سانس کی بیماری میں نصف ملین سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے کورونا بحران کے ابتدائی مراحل کی اطلاعات ملنے سے متعلق تازہ ترین معلومات جاری کردیں، عالمی ادارہ صحت نے مہلک ترین وبا کرونا وائرس کی دوا سے متعلق کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤکی دوا تیار کرنےکی کوششیں جاری ہیں۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا کہنا تھا کہ کچھ دوا کا ٹرائل کیا جا رہا ہے، جس کا نتیجہ آنے میں دو ہفتے لگیں گے، جس کےلیے دوا کے ٹرائل کے لئے انتالیس ممالک سے ساڑھے پانچ ہزارسے زائد رضاکاروں کو بھرتی کیا گیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کےڈائریکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ یہ پیش گوئی نہیں کی جاسکتی کہ کب تک کووڈ نائنٹین کے خلاف کوئی دوا تیار ہو جائے گی۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے سانس کی بیماری میں نصف ملین سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ادارے کو ووہان میں نمونیا کے پہلے کیسوں کے متعلق چین نے نہیں بلکہ چین میں موجود ڈبلیو ایچ او کے دفتر نے الرٹ کیا۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ 31 دسمبر کو چین میں ڈبلیو ایچ او کے دفتر نے وائرل نمونیہ کے مریضوں سے متعلق مطلع کیا تھا، جس کے بعد پوچھنے پر چین نے تین جنوری کو معلومات فراہم کیں۔

install suchtv android app on google app store