کیا معدے میں بھی بال اگ سکتے ہیں؟ سعودی عرب میں ہونے والے نئے کیس نے ڈاکٹرز کو چکرا دیا

بال فائل فوٹو بال

سعودی عرب میں ایک لڑکی کے پیٹ سے دو کلو بالوں کا گچھا نکل آیا۔

ایک سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی بیس سالہ لڑکی کو کئی مہینوں سے پیٹ میں شدید درد تھا، کئی ڈاکٹروں کو دکھایا گیا لیکن لڑکی کی تکلیف میں کوئی کمی نہ ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق کچھ دن قبل دوبارہ لڑکی کے پیٹ میں شدید تکلیف ہوئی جس پر اس کی حالت خراب ہو گئی۔ اس پر اسے طائف کے کنگ عبدالعزیز سپیشلسٹ ہسپتال کی ایمرجنسی میں داخل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے مختلف ادویات دیں لیکن لڑکی کو آرام نہ آیا۔

جب پیٹ کا ایکسرے کیا گیا تو ڈاکٹرز حیران رہ گئے کیونکہ لڑکی کے پیٹ میں بالوں کا ایک بہت بڑا گچھا تھا اور بالوں کے اس گچھے نے معدے کی تمام جگہ کو گھیر رکھا تھا۔ حتیٰ کہ خوراک گزرنے کی جگہ بھی نہیں بچی تھی، سنگین صورتحال کے پیش نظر فوری طور پر ڈاکٹرز کی ٹیم تشکیل دی گئی، کچھ ہی گھنٹوں بعد لڑکی کا آپریشن کیا گیا، دوران آپریشن ڈاکٹرز بالوں کو دیکھ کر حیران رہ گئے کہ ان کی توقع سے برعکس بالوں کا لمبا اور وزنی گُچھا پیٹ میں موجود تھا جسے نکال لیا گیا۔ بالوں کے اس گچھے کا وزن دو کلو نکلا۔

اخبار کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر محمد المہدی نے کہا کہ لاکھوں میں سے کوئی ایک آدھ مریض ایسا ہوتا ہے جس کے پیٹ میں بال اُگنا شروع ہو جاتے ہیں لیکن اس لڑکی میں جس رفتار اور مقدار میں بال اگے ایسا بہت ہی کم دیکھنے میں آیا ہے، بالوں کا یہ گچھا لڑکی کی آنتوں پر بھی لپٹ گیا تھا جس کی وجہ سے اسے زیادہ تکلیف محسوس ہوتی تھی۔ لڑکی اور اس کے والدین نے اسے تکلیف سے نجات دلانے پر ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کیا۔

install suchtv android app on google app store