کورونا وائرس: قوت مدافعت کا ضرورت سے زیادہ ہونا بھی مریض کیلئے جان لیوا مگر کیسے؟ ماہرین کا بڑا انکشاف

کورونا قوت مدافعت فائل فوٹو کورونا قوت مدافعت

کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں قوت مدافعت کا ضرورت سے زیادہ بڑھ جانا بھی جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔

ماہرین کا کہناہے کہ کورونا وائرس کے دوران قوت مدافعت کا شدید ردعمل موت کا باعث بن سکتا ہے۔ ماہرین نے سائٹو کائن سٹروم کی ٹرم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ سٹروم دو دہائیوں قبل منظر عام پر آیا تھا، ماہرین کے مطابق جب جسم کے کسی حصہ میں سوزش محسوس ہوتی ہے تو قوت مدافعت حرکت میں آتے ہوئے اس کا مقابلہ کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جب کورونا وائرس پھیپھڑوں میں داخل ہوتا ہے تو قوت مدافعت بہت زیادہ ری ایکشن کرتی ہے، اس وجہ سے سائٹو کائن سٹروم کی ضرورت سے زیادہ سطح خارج ہو جاتی ہے، اس کا زیادہ اخراج مریض کی ہلاکت کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

 

 

install suchtv android app on google app store