کوویڈ 19 کو ختم کرنے والی دوا، جس نے صرف 48 گھنٹوں کے دوران اپنا کام کر دکھایا، نئی تحقیق نے سب کو چونکا دیا

کورونا ویکسین فائل فوٹو کورونا ویکسین

آسٹریلیا کی موناش یونیورسٹی تحقیق کاروں نے انکشاف کیا ہے کہ جوؤں کو مارنے والی دوا نے 48 گھنٹوں کے دوران کوویڈ 19 وائرس کو ختم کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے کورونا وائرس نے 200 کے قریب ممالک کو اپنی لپیٹ میں لےلیا ہے اور سائنس و طبی ماہرین کو علاج کے حوالے سے تاحال ناکامی کا سامنا ہے۔

آسٹریلیا کی یونیورسٹی موناش کے تحقیقی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ کووڈ ویکسین کی تیاری کے دوران ہونے والے تجربے میں مشاہدہ کیا گیا کہ جوؤں کو ختم کرنے والی دوا آئیورمیکٹن کورونا وائرس کے خاتمے کا بھی سبب بن رہی ہے۔

موناش بائیومیڈیسن ڈسکوری انسٹیٹویٹ کی ڈاکٹر کائلی واگاسٹاف کا کہنا ہے کہ ہم نے دیکھا کہ آئیور میکٹن دوا کی ایک خوراک بھی وائرس کے جینیاتی مادے کو 24 گھنٹے میں ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک یہ تو معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ آئیور میکٹن وائرس کو روکنے کےلیے کام کس طرح کرتی ہیں لیکن ممکن ہے کہ یہ وائرس کی میزبانی کرنے والے خلیوں کو نم کرتی ہو جس ان میں صفائی کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے۔

اگلا مرحلہ انسانی جسم کے لحاظ سے اس کی مقدار کا تعین کرنا ہے کہ اس کی کتنی مقدار انسانی جسم کے لیے محفوظ ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس دوا کو کرونا وائرس کے خلاف استعمال کرنے سے پہلے پری کلینیکل ٹیسٹ اور جانچ پڑتال کےلیے فنڈنگ کی ضرورت ہوگی۔

خیال رہے کہ آئیورمیکٹن ایف ڈی اے سے منظور شدہ دوا ہے جو ایچ آئی وی، ڈینگی اور انفلوئنزا کے علاج میں بھی موثر ہے۔

install suchtv android app on google app store