کورونا وائرس کے علاج میں کلوروکوئین کی ہنگامی منظوری

 کلوروکوئین فائل فوٹو کلوروکوئین

ملیریا کے لیے استعمال ہونے والی ادویہ کلوروکوئین اور ہائیڈروکسی کلوروکوئین کی کورونا علاج کے لیے ہنگامی منظوری دے دی گئی۔

امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے آخر کار ملیریا کے لیے استعمال ہونے والی ادویہ کلوروکوئین اور ہائیڈروکسی کلوروکوئین کی کورونا علاج کے لیے ہنگامی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف ڈی اے نے کہا ہے کہ تشویش ناک حالت والے کورونا مریض کو کلوروکوئین اور ہائیڈروکسی کلوروکوئین دی جا سکتی ہے۔ یہ دونوں بنیادی طور پر ملیریا کی دوائیں ہیں۔ اور یہ کرونا کے ہر مریض کے لیے نہیں ہیں۔

امریکی ادارے نے یہ بھی کہا کہ ڈاکٹر ان ادویہ کے استعمال سے پہلے اپنے ملک کے وزارت صحت سے بھی اجازت لیں۔

خیال رہے کہ امریکی ادارے سینٹرل ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی) اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے تاحال ملیریا کی مذکورہ ادویہ سے متعلق کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے کہ یہ کورونا وائرس کے علاج میں مؤثر ہیں، گزشتہ ماہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ایک پریس کانفرنس میں کہا گیا تھا کہ کلوروکوئین کے بارے میں انھیں ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے جو کورونا کے علاج سے متعلق ہو۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں لکھا تھا کہ ملیریا کی ایک پرانی دوا کلوروکوئین کورونا وائرس کے خلاف مددگار ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ چند ہفتوں میں کورونا ویکسین میں کامیابی کا اعلان کریں گے۔ اس وقت دنیا کے کئی ممالک میں مختلف ادویہ کے اثرات پر تجربات اور تحقیقات جاری ہیں۔  یہ دیکھا جا رہا ہے کہ نئے کورونا وائرس پر یہ کس حد تک مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں۔

subscribe YT Channel install suchtv android app on google app store