کورونا وائرس کی پناہ گاہ کیا بن گیا موبائل فون؟ اہم معلومات آگئیں

موبائل فون کی سطح پر کورونا وائرس دو سے تین دن تک زندہ رہ سکتا ہے فائل فوٹو موبائل فون کی سطح پر کورونا وائرس دو سے تین دن تک زندہ رہ سکتا ہے

طبی ماہرین نے کہا ہے کہ ٹیسٹ سے یہ نتیجہ برآمد ہوا ہے کہ موبائل فون کی سطح پر کورونا وائرس دو سے تین دن تک زندہ رہ سکتا ہے اور اسے چھونے سے وہ انسانی جسم میں منتقل ہو سکتا ہے۔

ماہرین نے اس کے علاوہ پلاسٹک اور سٹین لیس اسٹیل سے بنی ہوئی تمام اشیاء پر وائرس دو سے تین دن تک موجود رہ سکتا ہے۔ بیماریوں پر کنٹرول اور بچاؤ کے امریکی ادارے سی ڈی سی پی نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے موبائل فون، کمپیوٹر کا کی بورڈ اور ٹیبلٹ سمیت استعمال میں آنے تمام ہائی ٹیک آلات کو روزانہ باقاعدگی سے صاف کریں اور اس کے لیے جراثیم کش سپرے وغیرہ کا ستعمال کریں۔

پانی یا اسی طرح کے کسی مائع سے موبائل فون صاف کرنے سے اسے نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اس کی صفائی میں یہ احتیاط کریں کہ نمی فون کے اندر نہ جانے پائے کیونکہ اس سے وہ خراب ہو سکتا ہے۔

موبائل فون صاف کرتے وقت نرم کپڑا استعمال کریں تاکہ اس کی سطح پر خراشیں نہ آئیں۔ فون کی صفائی کے لیے آپ نرم کپڑا مثلاً مائیکروفائبر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اس پر ہلکا سا عینک یا کیمرے کا عدسہ صاف کرنے والا سپرے ڈال کر فون کی سطح پر نرمی سے رگڑیں۔ اس سے فون کی سطح پر موجود وائرس ہلاک ہو جائے گا۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: بچاؤ کے لیے تین اہم نسخے سامنے آگئے

احتیاط علاج سے بہتر ہے کہ مصداق امریکی ماہرین نے تین ایسے نسخے بتائے ہیں جو آپ کو کورونا وائرس کے حملے سے بچاسکتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سائنسی طور پر ثابت کم خرچ طریقے اس وائرس کو تلف کرنے میں لاجواب ہیں اور اس مرض کو مزید پھیلنے سے روک سکتے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store