ماہرین نے کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کا آسان اور سستا طریقہ دریافت کر لیا

 کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کا آسان اور سستا تریں علاج دریافت فائل فوٹو کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کا آسان اور سستا تریں علاج دریافت

بوسٹن کی سمنز یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک تحقیقی مقالے میں انکشاف کیا ہے کہ اگر ہاتھوں کو صابن سے درست انداز سے اور بار بار دھویا جائے تو کورونا وائرس سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ اس طریقے سے انفلوئنزا سمیت دیگر بیکٹریا اور وائرس سے بھی بچا جا سکتا ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر ایلزبتھ کا کہنا ہے کہ یہ ممکن نہیں کوئی شخص اپنے چہرے کو بار بار ہاتھ نہ لگائے اور نہ ہی کسی اور کو آپ کو چھونے پر پابندی لگائی جاسکتی ہے اس لیے صرف ایک چیز باقی رہ جاتی ہے کہ ہم اپنے ہاتھوں کو بار بار دھوئیں اور وہ بھی صابن سے۔ڈاکٹر ایلزبتھ کا اپنی ریسرچ میں اس بات پر بھی اصرار تھا کہ پانی اور صابن طاقت ور جراثیم کش اشیاء ہیں جن کی مدد سے خطرناک وائرس کے نقصان سے بچا سکتا ہے لیکن عام آدمی ان باتوں سے آشنا نہیں اس لیے اس بات کو ہر ایک شخص تک پہنچانے کی اشد ضرورت ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کورونا وائرس کےکیسز میں اضافہ، کراچی میں عوامی اجتماعات پر پابندی کی سفارش ...

پروفیسر ایلزبتھ نے اپنی تحقیق میں یہ بھی باور کرایا کہ جہاں آپ صابن ہاتھ دھوتے ہوئے جسمانی طور پر صفائی حاصل کر رہے ہوتے ہیں وہیں چند نہ نظر آنے والے جراثیم کو صابن میں موجود کیمیکل توڑ دیتے ہیں اور یوں ہم جراثیم سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کے باعث اٹلی میں نظام زندگی مفلوج، اب تک 9 ہزار افراد متاثر ...

واضح رہے کہ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ایک لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار تک جا پہنچی ہے، ایران میں دو اراکین پارلیمنٹ سمیت 5 اعلیٰ سرکاری حکام بھی اس مہلک وائرس کے باعث ہلاک ہوگئے اسی طرح اٹلی کے آرمی چیف بھی کورونا وائرس کے مریض بن گئے ہیں اور یہ سلسلہ تھمتا نظر نہیں آرہا ہے۔

install suchtv android app on google app store