ملک میں کرونا وائرس کے کیسز سامنے آتے ہی مارکیٹ سے ماسک غائب ہوگئے

ملک میں کرونا وائرس کے کیسز سامنے آتے ہی مارکیٹ سے ماسک غائب ہوگئے فائل فوٹو ملک میں کرونا وائرس کے کیسز سامنے آتے ہی مارکیٹ سے ماسک غائب ہوگئے

ملک میں کروناوائرس سے بچنے کے لیے استعمال ہونے والے سرجیکل ماسک شہریوں کی پہنچ سے دور ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سرجیکل ماسک مارکیٹ سے غائب ہوگئے، کسی کے کان پر جوں تک نہ رینگی، مارکیٹ میں سرجیکل ماسک کا باکس1000روپے کا ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جس کے پاس ماسک ہے وہ بلیک کررہا ہے، ماسک کی بیرون ملک اسمگلنگ ہورہی ہے، مارکیٹ میں ہر گھنٹے بعد ماسک کے ریٹ تبدیل ہورہے ہیں۔

پاکستان میں کرونا وائرس سے شکار ہونے والے دو افراد کی تفصیلات سامنے آگئیں، کراچی میں رپورٹ ہونے والے کرونا وائرس کے شخص کی شناخت یحییٰ جعفری کے نام سے ہوئی ہے جو زیارت کر کے چند روز قبل ایران سے کراچی پہنچا تھا۔

دوسرے شخص کا تعلق قبائلی علاقے سے ہے اور وہ بھی ایک ہفتے قبل ایران سے لاہور پہنچا تھا، متاثرہ شخص میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر اسلام آباد کے پمز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں خون کے نمونے لے کر قومی ادارہ صحت بھیجے گئے۔

خیال رہے کہ ممکنہ خطرے کے پیش نظر بلوچستان اور سندھ نے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store