ایران میں کرونا وائرس: بلوچستان حکومت کی ایران سے ملحقہ اضلاع میں ایمر جنسی نافذ

وزیر اعظم عمران خان فائل فوٹو وزیر اعظم عمران خان

 ایران میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کے پیش نظر بلوچستان حکومت نے ایران سے ملحقہ اضلاع میں ایمر جنسی نافذ کردی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ کہ ایران میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کے پیش نظر بلوچستان حکومت نے ایران سے ملحقہ اضلاع میں ایمر جنسی نافذ کردی ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ان سے ایران میں کرونا وائرس کے پھیلنے کی اطلاعات کے تناظر میں تبادلہ خیال کیا۔

جام کمال خان کا کہنا ہے کہ تمام ضلعی صحت افسران کو احتیاطی تدابیر کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ خصوصی طبی ٹیمیں تفتان اور دیگر حساس علاقوں میں تعینات کر دی گئی ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبے میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے تمام تراقدامات کی وہ خود نگرانی کررہے ہیں۔ کرونا وائرس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

محکمہ صحت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ جام کمال خان کی ہدایت کی روشنی میں ایران سے منسلک سرحدی علاقوں میں طبی ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے کرونا وائرس کی روک تھام کے کیلئے اقدامات اور احتیاطی تدابیر کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کنٹرول روم فعال اور تفتان میں ایمرجنسی سینٹر قائم کر دیا گیا ہے۔

تفتان بارڈر پر پہلے سے دو ڈاکٹر تعینات ہیں جبکہ مزید سات ڈاکٹر آٹھ تھرمل گن کے ساتھ تفتان پہنچ گئے ہیں جو ایران سے آنے والے زائرین اور دیگر مسافروں کی سکریننگ کریں گے۔

ایران کے ساتھ آمد و رفت کے دیگر پانچ راستوں پر بھی مکمل احتیاطی تدابیر اور حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔ اسلام آباد سے این آئی ایچ کی ٹیمیں بھی تفتان پہنچ رہی ہیں جو طبی عملے کو تربیت بھی دیں گی۔ محکمہ صحت نے 100خیمے اور بیڈ بھی تفتان پہنچا دیۓ ہیں اور موبائل دفتر قائم کر دیا گیا ہے جبکہ ضرورت کے مطابق مزید طبی عملہ اور طبی آلات بھی بھجوائے جائیں گے۔

install suchtv android app on google app store