نئی تحقیق نے کردی خواتین کی مشکل آسان، وزن اب چند دنوں میں کم

نئی تحقیق نے کردی خواتین کی مشکل آسان، وزن اب چند دنوں میں کم فائل فوٹو

لیمن گراس ایک مفید‘ کارآمد‘ ادویاتی اور کرشماتی خواص کی حامل جڑی بوٹی ہے۔

لیمن گراس کا تباتاتی نام

Cymbopogon Citratus

ہے۔ اس کا تعلق گھاس کے خاندان سے ہے اور اس کے دیگر ناموں میں

Lemongrass, Barbed Wire Grass, Silky Heads, Citronella Grass, Fever Grass

شامل ہیں۔

عربی میں ازخر اور اردو میں جنگلی گھاس کہلانے والی یہ خود رو بوٹی درحقیقت کئی بیماریوں کا شافی علاج ہے ۔ اس کا ذکر سیرت کی کتب میں بھی ملتا ہے ۔

لیمن گراس کا آبائی علاقہ برصغیر پاک و ہند ہے۔ اس کے علاوہ یہ دیگر گرم علاقوں میں بھی خودرو ہوتا ہے۔ اس کا پودا سدابہار نوعیت کا ہوتا ہے۔ اس کی تقریباً ۵۵؍ مختلف اقسام پیدا ہوتی ہیں اور عام پودا تقریباً ۵ سے ۶ فٹ تک بلند ہوتا ہے۔

لیمن گراس میں لمیوں جیسی خوشبو ہوتی ہے اور عام طور پر اسے چائے‘ سوپ اور شوربے والے کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ چکن‘ مچھلی اور سی فوڈ کی ڈشوں میں بھی شامل کیا جاتا ہے۔

افریقہ‘ لاطینی امریکہ‘ میکسیکو‘ ٹوگو اور کانگو کے ممالک میں بطور چائے اس کا استعمال عام ہے۔ اس کے پتوں سے ایک تیل سائیٹرونیلا حاصل ہوتا ہے جو کہ خوشبو کے لیے سوپ میں موم بتیوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔

لیمن گراس کے ادویاتی استعمال میں روزبروز اضافہ ہو رہا ہے۔ کھانسی اور ناک کی بندش کو کھولنے میں اس کا قہوہ فوری آرام پہنچاتا ہے۔ اسرائیل کی بین گروئین یونیورسٹی میں کی گئی حالیہ تحقیق میں لیمن گراس کو کینسر کے علاج میں بھی مفید پایا گیا ہے۔ تحقیق کے مطابق اس میں کینسر کے خلیات کو ختم کرنے کی صلاحیت ثابت ہوئی ہے اور مزید تحقیق جاری ہے۔

لیمن گراس کا قہوہ:

اکثر خواتین اسمارٹ ہونے کے لیے لیمن گراس کا قہوہ شوق سے پیتی پیں ، لیکن اس ضمن ميں بھی حد درجہ احتیاط کی ضرورت ہے ۔

ایسی خواتین کو یاد رکھنا چاہئے کہ اگرچہ یہ قہوہ بے حد خوشبو دار ہوتا ہے اور ساتھ ميں ذائقہ دار بھی لیکن اس کی تاثیر جادو اثر ہے ۔ اگر اس کا زیادہ استعمال کیا جائے تو یہ پیٹ اور کولہوں ے ساتھ ساتھ گُردوں کے آس پاس موجود وہ مفید چربی بھی پگھلانے کا موجب بن سکتا ہے جو ہنگامی حالات ميں ہمیں بچانے کا باعث بنتی ہے ۔ مثال کے طور پر کسی حادثہ ميں زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے یہی چربی ہمارے مدافعتی نظام میں ٹھہرائو کا موجب بنتی ہے ۔

اس قہوہ کے معتدل استعمال سے نظام ہضم کی اصلاح کا کام بخوبی لیا جاسکتا ہے۔ خاص طور پر چکنائی سے بھرپور اور مرغن کھانے کے بعد اس کی چند چسکیاں سارا کھایا پیا ہضم کردیتی ہیں ۔ علاوہ ازیں یہ قبض اور گیس سے بھی چھٹکارا دلاتا ہے۔

لیمن گراس کے غذائی اور ادویاتی استعمالات :
بخار‘ کھانسی اور سردی لگنے کی صورت میں لیمن گراس کا قہوہ شہد ملا کر استعمال کریں۔

لیمن گراس کے باقاعدہ استعمال سے ذہنی تناؤ‘ بلندفشارخون اور کولیسٹرول میں کمی واقع ہوتی ہے۔

لیمن گراس کے قہوہ اور کھانوں میں اس کے استعمال سے گردے‘ لبلبہ‘ جگر و مثانہ کی صفائی اور جسم سے زہریلے مادوں کے اخراج میں بہت مدد ملتی ہے۔

لیمن گراس کے استعمال سے نظام ہضم کو تقویت ملتی ہے اور جسم میں خون کے بہاؤ میں بہتری آتی ہے۔

لیمن گراس کے تازہ پتے‘ دارچینی اور ہلدی پاؤڈر (ہم وزن) لے کر دودھ میں اُبال کر پینا ہر قسم کی کھانسی اور سردی لگنے میں انتہائی مفید و موثر ہے۔

install suchtv android app on google app store