کیک کھانا خاتون کی جان لے گیا، انتہائی افسوسناک خبر آگئی

کھانے کا مقابلہ جیتنے کی کوشش میں خاتون ہلاک ہوگئیں فائل فوٹو کھانے کا مقابلہ جیتنے کی کوشش میں خاتون ہلاک ہوگئیں

کیک کھانے کا مقابلہ جیتنے کی کوشش میں خاتون ہلاک ہوگئیں۔ یہ افسوسناک واقعہ آسٹریلوی علاقے کوئنز لینڈ کے شہرہاروی بے میں پیش آیا ہے۔

 یہ افسوسناک واقعہ آسٹریلوی علاقے کوئنز لینڈ کے شہرہاروی بے میں پیش آیا ہے، ہلا ک ہونے والی خاتون کی عمر ساٹھ سال تھی اورانہیں اس وقت دل کا دورہ پڑا جب ان کا منہ کیک سے بھرا ہوا تھا۔

آسٹریلیا کے قومی دن کی مناسبت سے ہونے والی تقریب میں سب سے زیادہ لیمنگٹن کیک کھانے کے مقابلے کااہتمام کیا گیا تھا۔

ساٹھ سالہ خاتون نے بھی بھرپور حصہ لیا تاہم یہ مقابلہ ان کی زندگی کا آخری مقابلہ ثابت ہوا۔ عینی شاہدین کے مطابق جب ان کی طبعیت خراب ہوتی دکھائی دی ان کا منھ کیک سے بھرا ہوا تھا۔

خاتون کو جائے وقوعہ پر سی پی آر دیا گیا تھا اور بعد میں اسپتال لے جایا گیا لیکن بعد میں وہ دم توڑ گئیں۔ یاد رہے لیمنگٹن ایک روایتی اسفنج کیک ہے جو چاکلیٹ اور خشک ناریل کو ملا کر بنایا جاتا ہے۔

مقابلے میں حصہ لینے والوں کی لیمنگٹن کیک کھاتے ہوئے فلم بندی بھی کی گئی۔ سامنے آنے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حادثے سے قبل شراب خانے کے سر پرست ایسے لوگوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں جنھوں نے کیک کھاتے ہوئے اپنے ساتھ پانی کے گلاس رکھے ہوئے ہیں۔

ہاروی بے میں واقع ایک ہوٹل نے اپنے فیس بک پر ایک پیغام پوسٹ کیا جس میں اس خاتون (جن کی شناخت ابھی تک ظاہر نہیں کی گئی) کے لواحقین اور دوستوں سے اظہار تعزیت کیا گیا ہے۔ انھوں نے ’فوری اور پیشہ ورانہ مدد‘ فراہم کر نے پر ایمبولینس سروس کا بھی شکریہ اداکیا۔

آسٹریلیا کے قومی دن کے موقع پر ملک بھر میں چھٹی ہوتی ہے اور کھانے کے مقابلے منعقد کیے جاتے ہیں جو خاصا مقبول کھیل ہیں۔ یہ وہ دن ہے جب پہلے یورپی باشندوں کی آسٹریلیا آمد ہوئی تھی، مقابلے میں حصہ لینے والوں کو محدود وقت میں زیادہ سے زیادہ کیک، پائی، ہاٹ ڈاگ یا دیگر کھانا کھانے پر انعامات دیے جاتے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store