جسم میں پانی کی کمی علامتیں اور نقصانات

جسم میں پانی کی کمی علامتیں اور نقصانات فائل فوٹو جسم میں پانی کی کمی علامتیں اور نقصانات

جسم کو ترو تازہ رہنے اور نظام کی کارکردگی کو بہتر کرنے کے لیے پانی کی بے حد ضرورت ہوتی ہے اور ہم دن بھر میں اتنا پانی نہیں پی رہے ہوتے جتنا ہمارے جسم کو درکار ہوتا ہے۔

ہم اس بات سے بالکل لاعلم ہوتے ہیں کہ آیا ہمارا جسم پانی کی کمی کا شکار تو نہیں ہے؟

اسی حوالے سے آج ہم آپ کو ایسی عام علامتیں بتانے والے ہیں جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ آپ کا جسم پانی کی کمی کا شکار ہے۔
جب ہمارا جسم پانی کی کمی کا شکار ہوتا ہے تو فلیوڈ کی کمی کی وجہ سے ہمارا دماغ جزوی طور پر سکڑ جاتا ہے، اس وجہ سے ہمارے سر میں ہلکا درد محسوس ہونے لگتا ہے۔

یہ سر کا درد ’ڈی ہائڈریشن ہیڈ ایک‘ کہلاتا ہے کیونکہ یہ پانی کی کمی کی وجہ سے جنم لیتا ہے۔
توجہ مرکوز کرنے میں مشکلات

انسانی دماغ میں 90 فیصد تک پانی ہوتا ہے جس سے ہمیں اس بات کا اندازہ ہوجانا چاہیے کہ اگر ہم کم پانی پیئیں گے تو اس سے ہمارا دماغ سب سے زیادہ متاثر ہوگا اور اس وجہ سے ہمارا حافظہ اور مزاج بھی متاثر ہوتا ہے۔

خشک منہ اور بدبودار سانس

اگر ہم کم پانی پیئیں گے تو ہمارے منہ میں اس مقدار سے تھوک پیدا نہیں ہوگا جس مقدار سے ہونا چاہیے، منہ میں موجود تھوک میں اینٹی بیکٹیریل خاصیت ہوتی ہے، جب منہ میں تھوک نہیں بنتا تو اس میں بیکٹیریا جنم لیتے ہیں جس کہ وجہ سے منہ سے بدبو آنے لگتی ہے۔
جیسے ہی آپ کو تھکاوٹ اور سستی محسوس ہونا شروع ہوجائے تو اس بات کا ایک مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ آپ پانی کی کمی کا شکار ہیں۔

پانی کی کمی کی وجہ سے جسم میں آکسیجن کا پھیلاؤ صحیح طرح سے نہیں ہوتا جس کی وجہ سے ہم تھکاوٹ اور سستی محسوس کرنے لگتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store