پر اسرار بیماری نےجاپان کا رخ کر لیا ۔۔ عالمی ادارہ صحت بھی بے بس ؟

جاپانی حکام فائل فوٹو جاپانی حکام

جاپانی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ایک مریض میں وہی پراسرار وائرس پایا گیا ہے، جس کی سب سے پہلے تشخیص چین میں ہوئی تھی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ شخص چینی صوبے وٴْوہان سے دس جنوری کو واپس جاپان پہنچا تھا۔ اٴْس نے واپسی کے چار دن بعد اپنے معالج کو بتایا کہ اسے مسلسل بخار تھا۔

عالمی ادارہ صحت اس وائرس کے ایک مریض کی تھائی لینڈ میں تشخیص کی تصدیق بھی کر چکاہے۔ چین سے باہر اب دو ملکوں میں نمونیا کے کورونا وائرس سے ملتے جلتے اِس نئے وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا کہ اس وائرس پر ریسرچ اور اس کے خلاف مدافعت پیدا کرنے والی ویکسین کی تیاری کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store