تنہائی پسند لوگوں سے متعلق حیران کن انکشاف سامنے آگیا ؟ ایسی کیا خاصیت ہے جسے جان کر آپ بھی دھنگ رہ جائے

تنہائی پسند لوگوں سے متعلق حیران کن انکشاف سامنے آگیا ؟ فائل فوٹو تنہائی پسند لوگوں سے متعلق حیران کن انکشاف سامنے آگیا ؟

وہ لوگ جو اکیلا رہنا پسند کرتے ہیں انہیں دروں بین (انٹروورٹ) کہا جاتا ہے. ایسے لوگ زیادہ سوچتے ہیں اور کم بولنا پسند کرتے ہیں.

عام تاثر یہ ہے کہ تنہائی پسند اور کم گو لوگوں کو دوست بنانے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے، یہ لوگ خود بھی اچھے دوست نہیں بن پاتے لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے، سچ تو دراصل یہ ہے کہ ایسے افراد زیادہ اچھے دوست ثابت ہوتے ہیں کیونکہ ان لوگوں میں دوسروں کی بات سننے کی صلاحیت زیادہ پائی جاتی ہے۔

اس طرح کے افراد دوسروں کی ہر بات کو غور اور توجہ سے سنتے ہیں تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کا جواب دیتے ہیں، ایسے دوست مشورہ بھی بہترین دیتے ہیں اور مشکل وقت میں ساتھ دیتے ہیں۔

بہت بار سماجی گھبراہٹ (سوشل اینزائٹی) اور دروں بینی (انٹروورٹ) ہونے کو ایک جیسی کیفیت سمجھ لیا جا تا ہے۔

یہ غلط تاثر ہے کیونکہ یہ دونوں مظاہر ایک دوسرے سے بہت مختلف ہیں۔

سوشل اینزائٹی اور خاموش طبیعت

اگر آپ لوگوں کے اجتماع میں جا کر اس لیے پریشان ہوتے اور گھبراتے ہیں کہ کہیں منہ سے کچھ غلط نہ نکل جائے اور لوگ آپ کے بارے میں بری رائے قائم نہ کر لیں تو اسے سماجی گھبراہٹ (سوشل اینزائٹی) کہا جاتا یے۔

اس میں انسان کے اندر خود کو لے کر ایک خوف ہوتا ہے جس وجہ سے وہ زیادہ لوگوں میں جانے اور بات کرنے سے گریز کرتے ہیں۔

اس کے برعکس دروں بیں اپنی مرضی سے کسی ڈر اور خدشے کے بغیر چپ رہتا ہے اور لوگوں سے زیادہ میل ملاپ پسند نہیں کرتا۔

یہ پہلے لوگوں کو پرکھتا ہے، انہیں سمجھنے کی کوشش کرتا ہے اور اس کے بعد دوسروں کے ساتھ گھلتا ملتا ہے۔

خاموش طبع افراد

خاموش رہنے والے لوگ یہ خاصیت اپنے والدین سے لیتے ہیں۔

ان کے ماں باپ میں سے کوئی عموماً ایک اس فطرت کا مالک ہوتا پے۔

خاموش طبع افراد اگر خود کو بدلنا چاہتے ہیں تو انہیں چاہیئے کہ وہ اپنے لیے مقاصد متعین کریں اور انہیں پورا کرتے جائیں۔

انہیں چاہیئے کہ وہ اپنے جاننے والے 3 لوگوں کو ٹیلی فون کریں اور ان سے بات کریں۔

جب انسان لوگوں سے بات کرتا ہے تو اس کے اندر کا ڈر دور ہوتا ہے اور اس کا خود پر اعتماد بحال ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ ہفتے میں ایک بار گھر سے باہر ضرور جانا چاہیئے، خاموش طبیعت کے حامل لوگوں کو چاہیئے کہ وہ لوگوں سے ملیں اور ان سے باتیں کریں۔

install suchtv android app on google app store