بریسٹ کینسر کی بڑھتی ہوئی شرح پاکستان کیلئے بدستور ایک چیلنج ہے: صدر مملکت

بریسٹ کینسر کی بڑھتی ہوئی شرح پاکستان کیلئے بدستور ایک چیلنج ہے: صدر مملکت فائل فوٹو بریسٹ کینسر کی بڑھتی ہوئی شرح پاکستان کیلئے بدستور ایک چیلنج ہے: صدر مملکت

صدرڈاکٹر عارف علوی نے ملک میں خطرناک حد تک کینسر کی شرح میں اضافے کوروکنے کیلئے اجتماعی کوششوں پر زور دیا ہے۔

اسلام آباد میں کینسر سے آگاہی کے بارے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بریسٹ کینسر کی بڑھتی ہوئی شرح پاکستان کیلئے بدستور ایک چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچے کو ماں کا دودھ پلانے سے بریسٹ کینسر کے خطرات پر بڑی حد تک قابو پایا جا سکتا ہے۔

صدر نے کہا کہ بریسٹ کینسر سے آگہی پیدا کرنے کے سلسلے میں علماء کرام کا کردار بھی نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ملک میں ناقص غذائیت کی وجہ سے بچوں کو مختلف امراض کا سامنا اور اس مسئلے کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں لوگوں میں نچلی سطح پر صحت کے اصولوں سے آگہی کیلئے لیڈی ہیلتھ ورکرز اہم کردار ادا کر سکتی ہیں انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ مختلف امراض خصوصاً بریسٹ کینسر سے متعلق مختلف تواہمات پر یقین کرنے سے گریز کیا جائے۔

صدر نے سگریٹ نوشی کی حوصلہ شکنی کیلئے سگریٹ کی فروخت پر گناہ ٹیکس عائد کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

install suchtv android app on google app store