گھبرانے کی بات نہیں! بھنڈی لائی ہر بیماری کا علاج

  • اپ ڈیٹ:
بھنڈی کا استعمال صحت کیلئے مفید ثابت فائل فوٹو بھنڈی کا استعمال صحت کیلئے مفید ثابت

بھنڈی ایسی سبزی ہے جو لگ بھگ ہر موسم میں ہی دستیاب ہوتی ہے اور گوشت کے ساتھ سالن والی پکائی جائے یا اس کے بغیر، مزیدار ہی ثابت ہوتی ہے۔

بھنڈی صحت کے لیے بہت مفید ہوتی ہے، جس کی وجہ اس میں موجود منرلز، وٹامنز اور فائبر کی موجودگی ہے۔ بھنڈی کے فوائد مندرجہ ذیل ہیں:

بینائی کے لئے فائدے مند

بھنڈی وٹامن ے اور دیگر اینٹی آکسائیڈنٹس جیسے بیٹا کیروٹین، لیوٹین وغیرہ سے بھرپور ہوتی ہے، جو کہ عمر بڑھنے سے آنکھوں کے پٹھوں میں آنے والی تنزلی کو روکنے میں مدد دیتے ہیں جبکہ موتیا کا خطرہ کم کرتے ہیں۔

جسمانی دفاعی نظام مضبوط بنائے

اینٹی آکسائیڈنٹس بھنڈی کو ایسی فائدہ مند سبزی بناتے ہیں جو جسم میں گردش کرنے والے فری ریڈیکلز کے خلاف لڑتے ہیں جو جسمانی خلیات کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ اسی طرح وٹامن سی جسمانی دفاعی نظام کو مضبوط بناتا ہے جس سے جسم میں خون کے سفید خلیات بننے میں مدد ملتی ہے جو کہ انفیکشن کے خلاف لڑتے ہیں۔

ہڈیاں مضبوط بنائے

بھنڈی کیلشیئم سے بھرپور سبزی ہے جو ہڈیوں کو صحت مند اور مضبوط رکھنے میں مدد دیتی ہے، بھنڈی کے ساتھ مچھلی یا کیلے وغیرہ کا استعمال ہڈیوں کی صحت کو زیادہ بہتر بنادیتا ہے۔

بلڈ پریشر کو کنٹرول کریں

بھنڈی پوٹاشیم کے حصول کا بھی بہترین ذریعہ ثابت ہوتی ہے جو کہ دوران خون کو ٹھیک رکھنے والا جز ہے۔ بنیادی طور پر پوٹاشیم جسم میں سیال کے تناسب کو مستحکم رکھنے کے لیے ضروری ہے کیونکہ یہ سوڈیم کو متوازن کرتا ہے۔ اسی طرح یہ خون کی شریانوں اور جوڑوں کو ریلیکس کرنے میں مدد دیتا ہے جس سے بلڈ پریشر کم ہوتا ہے جبکہ خون کی شریانوں کا نظام مضبوط ہوتا ہے۔

install suchtv android app on google app store