قدرتی شربتوں کا استعمال، بیماریوں سے بچاؤ

قدرتی شربتوں کا استعمال، بیماریوں سے بچاؤ فائل فوٹو

موسم گرما کے بُرے اثرات سے بچنے اورپیاس بجھانے کے لیے روائیتی مشروبات مثلا لیموں کی سکنجین، دودھ کی لسی، ستو ، لسی ، شربت صندل ، بزوری اور سردائی وغیرہ استعمال کرنا مفید ہے۔

موسم گرماکے بُرے اثرات سے بچنے اورپیاس بجھانے کے لیے روائیتی مشروبات مثلا لیموں کی سکنجین، دودھ کی لسی، ستو ، لسی ، شربت صندل ، بزوری اور سردائی وغیرہ استعمال کرنا مفید ہے۔ یہ نا صرف پیاس بجھاتے ہیں بلکہ جسم انسانی میں نمکیات کے توازن کو بھی قائم رکھتے ہیں، موسم گرما میں گرم اور مرغن غذاوں کے استعمال کو جاری رکھنا بھی صحت کیلئے مفید نہیں۔


بدلتے موسم کے لحاظ سے آنے والے سخت گرم موسم کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں ابتدا میں ہی مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیے۔ موسم گرما کے مسائل سے بچنے کے لیے روائتی مشروبات کے ساتھ ساتھ تازہ اور قدرتی غذاؤں کو استعمال کرنا چاہیے۔

کھیرا، خربوزہ اور تربوز وغیرہ کھانے میں احتیاط سے کام لیں اور ان پھلوں کے کھانے کے دوران پانی نہ پیا جائے۔ موسم کے بد اثرات میں لو لگنا ، پسینے کی کثرت ، ہیضہ ، اسہال ، بخار ،تھکاوٹ اور کمزوری وغیرہ شامل ہیں ۔

کھانا جب بھی کھائیں گرم کرکے کھائیں اور گلےسڑے ، طویل عرصے سے فریج میں رکھے ہوئے اور بازاری کھانوں سے اجتناب کیا جائے۔

اس کے علاوہ کولا مشروبات کے استعمال سے پرہیزکرنا بھی صحت کے لیے ضروری ہے کیونکہ ان کے استعمال سے جسم میں پانی کی کمی ہونے کے ساتھ ساتھ جسم سے نمکیات خارج ہوجاتے ہیں اورتیزابیت بھی بڑھ جاتی ہے جو کئی امراض کا پیش خیمہ ثابت ہوتی ہے۔

install suchtv android app on google app store