وہ وجوہات جان کر آپ حیران رہ جائیں گے جس سے ناخن بھربھرے پن کا شکار ہوتے ہیں

ناخنوں کے مسائل اکثر افراد کو پریشان کردیتے ہیں مگر ناخنوں کا ایک مسئلہ ایسا ہے جس پر لوگ زیادہ دھیان نہیں دیتے اور وہ ہے ناخن بھربھرے یا چھلکے جیسے ہوجانا فائل فوٹو ناخنوں کے مسائل اکثر افراد کو پریشان کردیتے ہیں مگر ناخنوں کا ایک مسئلہ ایسا ہے جس پر لوگ زیادہ دھیان نہیں دیتے اور وہ ہے ناخن بھربھرے یا چھلکے جیسے ہوجانا

کیا آپ کو معلوم ہے کہ انگلیوں کے ناخن آپ کی صحت کے بارے میں بہت کچھ بتاسکتے ہیں؟

جی ہاں یقین کرنا شاید مشکل ہو مگر ڈاکٹر آپ کی صحت کے بارے میں ناخنوں کو دیکھ کر بہت کچھ بتاسکتے ہیں۔

ناخنوں کے مسائل اکثر افراد کو پریشان کردیتے ہیں مگر ناخنوں کا ایک مسئلہ ایسا ہے جس پر لوگ زیادہ دھیان نہیں دیتے اور وہ ہے ناخن بھربھرے یا چھلکے جیسے ہوجانا جو کہ جسم کے اندر مسائل کی علامت ہوسکتی ہے۔

اس کی وجہ آپ کا طرز زندگی بھی ہوسکتا ہے اور کسی مرض کی علامت بھی۔

صفائی کرنے والی مصنوعات کا استعمال

کلیننگ پراڈکٹس ناخنوں کی نمی چوس لیتی ہیں جس کے نتیجے میں وہ بھربھرے پن کا شکار ہوجاتے ہیں، اس کی وجہ ان میں موجود کیمیکل ہوتا ہے، مگر اس سے بچنے کے لیے موئسچرائزر کا استعمال کیا جاسکتا ہے جو کہ ڈاکٹر کے مشورے سے لینا چاہئے۔

ہینڈ سینیٹیزر کا استعمال

ہاتھوں کی صفائی کے لیے اس محلول کا بہت زیادہ استعمال بھی ناخنوں کو کمزور اور بھربھرے پن کا شکار کردیتا ہے، اس محلول میں الکحل موجود ہوتا ہے جو کہ ناخنوں کی نمی ختم کردیتا ہے اور کمزوری کا شکار کردیتا ہے۔

اینٹی بایوٹیکس ادویات کا استعمال

کچھ ادویات بھی ناخنوں پر مضراثرات مرتب کرتی ہیں، اینٹی بایوٹیکس ان میں سرفہرست ہیں جن کا استعمال متعدد امراض کے لیے ہوتا ہے جس کے نتیجے میں ناخن کمزور اور بھربھرے پن کا شکار ہوجاتے ہیں۔

تھائی رائیڈ امراض

بہت زیادہ یا کم متحرک تھائی رائیڈ پورے جسم کے لیے تباہ کن ثابت ہوتے ہیں جن میں ناخن بھی شامل ہیں، عام طور پر تھائی رائیڈ کے امراض کے نتیجے میں ناخنوں میں سب سے پہلے تبدیلیاں آتی ہیں اور ناخن خشک ہوکر بھربھرے ہوجاتے ہیں۔

ناخنوں کا خیال نہ رکھنا

اگر آپ ناخنوں میں پھنس جانے والے میل کے لیے سخت چیزوں کا استعمال کرتے ہیں تو اس سے بھی بھربھرے پن کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے کیونکہ ناخن جڑ سے اکھڑنے لگتا ہے۔

آئرن کی کمی

آئرن پورے جسم کے لیے انتہائی ضروری ہوتا ہے جو کہ خون کی کمی بھی دور کرتا ہے، جن افراد یں آئرن کی کمی ہوتی ہے ان کے ناخنوں میں بھی تبدیلیاں آتی ہیں اور وہ بھربھرے پن کا شکار ہونے لگتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store