کراچی میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد تیرا سو سے تجا وز کر گئی

کراچی میں ڈینگی سے متاثرہ مریض کراچی میں ڈینگی سے متاثرہ مریض

کراچی میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد تیرا سو سے تجا وز کر گئی ہے ۔شہر میں اب تک گیارہ افراد ڈینگی کے باعث موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔ کراچی میں ڈینگی وائرس شدت اختیار کر گیا ہے۔

یو میہ 50 سے زاید افراد ڈینگی میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کراچی میں پاکستان میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہو ئے ہیں حکومت کی جانب سے انسداد ڈینگی کے لیے موثر اقدامات نہیں کیے جا رہے۔ سول، جناح اور عباسی شہید اسپتال میں ڈینگی وارڈ تو قائم ہیں لیکن مکمل طو ر پر فعال نہیں ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ڈینگی کے مچھر سے بچاوٴ کے لئے طلوع و غروب آفتاب میں جسم ڈھانپ کر رکھیں اور کسی بھی جگہ پر پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈینگی سر ویلینس سیل جو عدادو شمار جمع کرتا ہے وہ صرف تیس فیصد ہیں ۔

install suchtv android app on google app store