حکومت شعبہ صحت اور ہسپتالوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے: عامر محمود کیانی

حکومت شعبہ صحت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور ہسپتالوں کو جدید سہولتوں سے آراستہ کیا جارہا ہے فائل فوٹو حکومت شعبہ صحت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور ہسپتالوں کو جدید سہولتوں سے آراستہ کیا جارہا ہے

وزیر صحت عامر محمود کیانی نے ہفتے کے روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہولی فیملی اور بے نظیر ہسپتال راولپنڈی اور اسلام آباد میں پمز ہسپتال کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے ان ہسپتالوں میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا معائنہ کیا۔

انہوں نے زیر علاج مریضوں سے بات چیت کی اور ہسپتالوں کی انتظامیہ کو مریضوں کو درپیش مسائل فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت شعبہ صحت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور ہسپتالوں کو جدید سہولتوں سے آراستہ کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شعبہ صحت کیلئے مختص بجٹ میں بھی اضافہ کیا جائیگا۔

عامر کیانی نے کہا کہ اس ماہ کے آخر تک ایک کروڑ 75لاکھ افراد صحت کارڈز اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

install suchtv android app on google app store