پولیو کے خاتمے کیلئے وزیراعظم کی پاکستانی عوام سے تعاون کی اپیل

پولیو کے خاتمے کیلئے وزیراعظم کی پاکستانی عوام سے تعاون کی اپیل فائل فوٹو پولیو کے خاتمے کیلئے وزیراعظم کی پاکستانی عوام سے تعاون کی اپیل

وزیراعظم عمران خان نے ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستانی عوام سے تعاون کی اپیل کردی۔

انسداد پولیو مہم کے لیے قوم کے نام اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قوم آگے بڑھے اور وطن عزیز کو پولیو سے پاک سرزمین بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔

واضح رہے کہ پولیو کے انسداد کے لیے اس سال کی آخری مہم کا آج سے آغاز ہوگیا ہے، جس کے دوران 3 کروڑ 80 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

قومی ایمرجنسی سینٹر برائے انسداد پولیو اسلام آباد سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق چار روزہ پولیو مہم میں 2 لاکھ70 ہزار صحت محافظ حصہ لے رہے ہیں، جو گھر گھر جاکر پیدائش سے لے کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا یقینی بنائیں گے۔

واضح رہے کہ اس سال ملک بھر سے پولیو کے 8 کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں، جن میں بلوچستان کے ضلع دکی سے تین، خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ سے ایک، کراچی کے علاقے گڈاپ سے ایک، خیبر پختونخواہ کے ضلع خیبر سے ایک اور باجوڑ سے دو کیسز شامل ہیں۔

install suchtv android app on google app store