سوات میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 300 ہوگئی

سوات سوات

ضلع سوات میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ، اور مریضوں کی تعداد 300 تک جاپہنچی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیدو شریف اسپتال میں ڈینگی بخار میں مبتلا خواتین بھی لائی گئی ہیں۔ 132مریضوں کو علاج کے بعد فارغ کردیا گیا جبکہ 167 مریض اب بھی زیر علاج ہیں۔ترجمان کے مطابق ڈینگی وائرس کی روک تھام کے لئے اسپرے مہم جاری ہے اور اس کے لئے 12 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں

install suchtv android app on google app store