بالوں کو جوانی میں ہی سفید ہونے سے بچانا چاہتے ہیں؟

 بالوں میں سفیدی فائل فوٹو بالوں میں سفیدی

بالوں کی جڑوں میں موجود ہارمون میلانین آپ کے بالوں کی رنگت کا تعین کرتے ہیں تو جب جسم میں اس کی کمی ہوتی ہے تو اس کا نتیجہ سفیدی کی شکل میں نکلتا ہے۔

خوش قسمتی سے بالوں میں سفیدی کو آنے سے طویل عرصے تک روکنا ممکن ہے اور اس کے لیے میلانین کی سطح کو برقرار رکھنا ضروری ہوتا ہے۔

بالوں میں سفیدی جلد آنے کی متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں۔

یقیناً بالوں کی سفیدی چھپانے کے لیے ہیئر کلر کو استعمال کیا جاسکتا ہے مگر طویل المعیاد بنیادوں پر یہ بالوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے جو روکھے پن اور بے جان کرسکتے ہیں۔

یہاں آپ لیموں کے عرق اور ناریل کے تیل کا ایک گھریلو ٹوٹکا جان سکیں گے جو بالوں پر جادوئی اثرات مرتب کرتا ہے۔

یہ نہ صرف بالوں کو چمکدار اور نرم کرتا ہے بلکہ قبل از وقت سفیدی کی روک تھام بھی کرتا ہے۔

جیسا آپ کو معلوم ہوگا کہ ناریل کا تیل طاقتور جراثیم کش خصوصیات کا حامل ہوتا ہے جس میں موجود دیگر اجزاءبالوں کی نشوونما اور مضبوطی میں مدد دیتے ہیں جبکہ اینٹی آکسائیڈنٹس پروٹین کی کمی کرکے بالوں کی سفیدی کو ریورس کرتے ہیں۔

اسی طرح لیموں وٹامن بی، سی اور فاسفورس سے بھرپور ہوتا ہے جو بالوں کے لیے فائدہ مند ہے جو کہ طویل عرصے تک بالوں میں سفیدی کی روک تھام کرتا ہے۔

اجزاء

تین چائے کے چمچ لیموں کا عرق

50 ملی لیٹر ناریل کا تیل

طریقہ کار

ان دونوں اجزاءکو اچھی طرح مکس کریں اور بالوں کی جڑوں میں لگائیں۔

اس کے بعد دو سے تین منٹ تک سر کی مالش کریں اور اس مکسچر کو ایک گھنٹے کے لیے لگا رہنے دیں۔

اس کے بعد سر کو معمول کے مطابق شیمپو سے دھولیں۔

ہفتے میں ایک بار اس کو آزمائیں، اس کا نتیجہ آپ کو حیران کردے گا۔

install suchtv android app on google app store