پٹھوں میں ٹیسیں اُٹھنا اور اس کا علاج

پٹھوں میں ٹیسیں اُٹھنا اور اس کا علاج فائل فوٹو

یہ تکلیف بہت زیادہ تھکاوٹ یا سرد ہوا کے تھپیڑوں سے بھی ہوسکتی ہے حاملہ عورتیں بھی عموماً اس بیماری کا شکار ہوتی ہے ان سب صورتوں میں درد زیادہ تر پنڈلی یا بازو کے پٹھوں میں ہوتا ہے تاہم یہ درد کسی بھی پٹھے میں ہوسکتا ہے

پٹھوں کا یہ درد مذکورہ بالا درد سے مختلف ہے پٹھوں میں لگاتار درد نہیں ہوتا بلکہ تھوڑے تھوڑے وقفے سے ٹیسیں اُٹھتی محسوس ہوتی ہے

اس کی سب سے بڑی وجہ جسم میں خوردنی نمک کی کمی ہے گرمیوں میں بہت زیادہ پسینہ آنے سے خصوصاً پنکھے تلے سونے سے یا کسی بھی موسم میں بہت سخت ورزش میں بہت زیادہ پسینہ نکالنے سے جسم کے خوردنی نمک کی ایک بڑی مقدار ضائع ہوجاتی ہے

نمک کی کمی سے اعصاب کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے اور پٹھوں میں درد ہونے لگتا ہے یہ تکلیف بہت زیادہ تھکاوٹ یا سرد ہوا کے تھپیڑوں سے بھی ہوسکتی ہے

حاملہ عورتیں بھی عموماً اس بیماری کا شکار ہوتی ہے ان سب صورتوں میں درد زیادہ تر پنڈلی یا بازو کے پٹھوں میں ہوتا ہے

تاہم یہ درد کسی بھی پٹھے میں ہوسکتا ہے ٹائپسٹ،ٹیلیگراف آپریٹر اور بہت زیادہ لکھنے والے لوگ مثلاً زیادہ نوٹ لینے والے طلباءاور منشی وغیرہ بھی اس قسم کے درد کا شکار ہوتے ہیں لیکن لیکن ان لوگوں کا ایسا درد عموماً انگلیوں یا ہاتھ کے پٹھوں میں ہوتا ہے۔

علاج:

اگر ٹیسیں نمک کی کمی کی وجہ سے اٹھ رہی ہو ں تو نمکین پانی کے چند گلاس تھوڑے تھوڑے وقفیں سے پئیں بعض صورتوں میں نمک کی مقدار میں تیزی سے کمی آنے سے انسان کی زندگی خطرے میں پڑجاتی ہے

مریض ٹیسیں اٹھنے سے پہلے تھکاوٹ،سر درد،متلی اور غنودگی محسوس کرتا ہے پھر اس کے پٹھوں میں شدید ٹیسیں اٹھنے لگتی ہے اور وہ نڈھال ہوجاتا ہے

کبھی دل کی دھڑکن بے قاعدہ ہوجاتی ہے اور مریض بہت متفکر یا خوف زدہ ہوجاتا ہے ایسے مریضوں کو تسلی دیں یا اسے ایک آدھ گولی لارجیکٹل یا سٹیلازین کی کھلائیں اور فوراً کسی ڈاکٹر کے پاس جائیں کیونکہ یہ صورت حال جان لیوا بھی ثابت ہوسکتی ہے

تھکاوٹ کی وجہ سے اٹھنے والی ٹیسوں کے لیے متاثرہ پٹھے میں ذرا تناﺅ پیدا کریں اور تھوڑی دیر کے بعد پٹھے کو ڈھیلا چھوڑدیں آدھ گھنٹے تک یہی ورزش کریں یا متاثرہ پٹھے پر شیر گرم پانی میں بھگو یا ہوا تولیہ صرف ایک تہہ لپیٹ کر پٹھے کو دبوائیںگرمیوں میں خصوصاً رات کے وقت پنکھے کے نیچے نہ سوئیں

اگر آپ کمزور ہے تو مقوی چیزیں کھائیں اور گرمیوں میں پانی نمک ڈال کر پیا کریں دیر تک ایک جگہ کھڑے رہنے سے خون کی سطحی رگیں

بند ہونے سے پٹھوں میں ٹیسیں اٹھنے لگتی ہے اگر آپ کی شکایت اس نوعیت کی ہے تو رگوں کے منہ کھلے رکھنے کے لیے آپ ہر دو گھنٹے کے بعد جوتے اور موزے اتار دیجیے تنگ موزے اورجوتے بھی ان ٹیسوں کا سبب بن سکتے ہیں پیٹھ کے نیچے تکیہ رکھ کر اور سر کے نیچے سے تکیہ ہٹا کر لیٹ جائیں اور ٹانگیں اوپر اٹھا کرانہیں آگے پیچھے پہنچائین اور دوران میں پاﺅں کی انگلیوں اور پاﺅں اور ٹانگ کے جوڑوں کو بھی حرکت دیجیے

اس طرح خون کی رگوں کی کارکردگی بہتر ہوجائے گی اور آپ اس بیماری سے محفوظ رہ سکیں گے خصوصاً بوڑھے لوگوں کو ایسی ورزش کی ضرورت ہوتی ہےاگر رات کو سوتے وقت آپ کے پٹھوں میں ٹیسیں اٹھنے لگتی ہے

تو دس دن تک کونین کی روزانہ ایک گولی کھائین آئندہ چھ مہینوں تک آپ اس بیماری سے محفوظ رہ سکیں گے البتہ حاملہ خواتین کو کونین استعمال نہیں کرنی چاہییں اگر آپ دل کی کسی مریض کا شکار ہے تو بھی کونین استعمال نہ کریں ۔

install suchtv android app on google app store