دانتوں کو نقصان پہچانے والی چار غذائیں

دانتوں کے کمزور ہونے کی وجہ فائل فوٹو دانتوں کے کمزور ہونے کی وجہ

خوبصورت اور مضبوط دانت ہر انسان کی اولین ترجیح ہوتی ہے دانت صحت مند اور خوبصورت ہونگے جب ہی آپ کھل کر مسکرا پائے گے۔

شوگر کو دانتوں کے لئے نقصان دہ مانا جاتا ہے لیکن ہماری روزمرہ کی چند غذائیں ایسی ہیں جن میں شوگر کی مقدار بہت کم پائی جاتی ہے اور ان غذاؤں کو انسانی صحت کے لئے بھی محفوظ سمجھا جاتا ہے، لیکن حقیقت میں وہ آپکے دانتوں کے لئے نقصان دہ ہیں۔

یہ بات بہت عام ہے کہ ایک سیب روزانہ آپکو ڈاکٹر سے دور رکھ سکتا ہے لیکن کیا آپ کو معلوم ہیں کہ سیب میں موجود تیزابیت آپ کے دانتوں کے لئے نقصان دہ ہے اس کا ہرگز مطلب یہ نہیں کے سیب کا استعمال ترک کر دیا جائے سیب مجموئی صحت کے لئے نہایت مفید ہے۔ سیب کے استعمال کے بعد برش لازمی کریں تاکہ اس کے مضر اثرات سے اپنے دانتوں کو محفوظ بنا سکے۔

آلو کے چپس
آلو کے چپس کوبہت زیادہ تناول کرنا آپ کے دانتوں کو متاثر کر سکتا ہے ۔ جب آپ چپس کو چباتے ہیں تو چپس کی ساخت سخت ہونے کی وجہ سے اس کےزرات دانتوں کے درمیان پھنس جاتے ہیں جو کےدانتوں کے اندر بیکٹریا کو جنم دیتے ہیں جو آپکے دانتوں کے کمزور ہونے کی وجہ بنتے ہیں۔

پاپ کارن
پاپ کارن کا شمار ان غذاؤں میں کیا جاتا ہے جو فارغ وقت میں ٹی وی دیکھتےیا ویڈیو گیمز کھیلتے ہوئے کھائے جاتے ہیں۔ لیکن آلو کے چپس کی طرح یہ بھی دانتوں کے درمیان پھنس کے بیکٹریا کی افزائش کی وجہ بنتا ہے جو آپکے دانتوں کوشدید متاثر کرتا ہے۔

سفید ڈبل روٹی
زیادہ تر گھروں میں ڈبل روٹی کا استعمال ناشتے میں کیا جاتا ہے۔لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ سفید ڈبل روٹی دانتوں کے لئےمضرہے کیوں کے سفید ڈبل روٹی کی تیاری کے دوران چینی شامل کی جاتی ہے جو منہ میں جا کے گھل جانے کی وجہ سے آپکے دانتوں کے لئے نقصان کاباعث بنتی ہے۔

install suchtv android app on google app store