طبی ماہرین کا شہریوں کو زیادہ گوشت کھانے سے بچنے کا مشورہ

طبی ماہرین کا شہریوں کو زیادہ گوشت کھانے سے بچنے کا مشورہ فائل فوٹو

طبی ماہرین نے عید الاضحٰی کے موقع پر شہریوں کو زیادہ گوشت کھانے سے بچنے کا مشورہ دے دیا۔ ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ معدے اور آنتوں کی بیماری سے بچنے کے لئے عیدالاضحٰی پر تیز مصالحے والی خوراک سے پرہیز بہتر ہے جبکہ گوشت کے ساتھ ہری سبزیاں اور سلاد کا استعمال لازمی کیا جائے۔

عید الاضحٰی کے موقع پر گوشت تو ضرور کھائیں لیکن اعتدال کے ساتھ کیونکہ تیز مصالحے دار کھابے عید کا مزہ کرکرا کر سکتے ہیں۔ طبی ماہرین کہتے ہیں کہ قربانی کے گوشت کو نہ صرف اچھی طرح دھو کر استعمال کریں بلکہ آدھا کچا گوشت کھانے سے بھی گریز کرنا چاہئیے کیونکہ تکہ بوٹی کی شکل میں آدھا کچا گوشت کھانے سے معدے اور آنتوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق قربانی کرتے وقت حفظان صحت کے اصولوں کو مد نظر رکھنا انتہائی اہم ہے۔ قربانی کے جانوروں کی کلیجی کم سے کم کھائی جائے کیونکہ بسیار خوری ڈائریا کا سبب بن سکتی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق عید قربان پر ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنے کے لئے قربانی کی جگہ کو اچھی طرح صاف کریں اور جانوروں کی آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگایا جائے۔

install suchtv android app on google app store