سندھ اور بلوچستان میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

انسداد پولیو مہم انسداد پولیو مہم

سندھ اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے جس میں ایک کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو کے مرض سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

کراچی کی 188 اور اندرون سندھ کی 934 یونین کونسلز میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا گیا ہے جب کہ اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخٹ انتظامات کئے گئے ہیں اور انسداد پولیو ٹیموں کے ساتھ پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ تین روزہ پولیو مہم کے دوران کراچی سمیت سندھ میں 82 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 30 اضلاع میں بھی 3 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، پولیو مہم کے دوران 24 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store