ملک میں پولیو کے 2 نئے کیسز سامنے آ گئے

لکی مروت اور بنوں سے پولیو کے 2 نئے کیسز سامنے آ گئے ہیں ، جس کی وزارت صحت نے تصدیق کر دی۔ فائل فوٹو لکی مروت اور بنوں سے پولیو کے 2 نئے کیسز سامنے آ گئے ہیں ، جس کی وزارت صحت نے تصدیق کر دی۔

لکی مروت اور بنوں سے پولیو کے 2 نئے کیسز سامنے آ گئے ہیں ، جس کی وزارت صحت نے تصدیق کر دی۔

لکی مروت میں 26 ماہ کی بچی میں 22 اپریل کو پولیو کی علامات ظاہر ہوئیں، جبکہ بنوں میں 40 ماہ کے بچے میں یکم مئی کو پولیو کی تصدیق ہوئی۔

ملک کے 21 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

این آئی ایچ حکام کے مطابق ملک میں رواں سال اب تک پولیو کیسز کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں پولیو ٹیموں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، یو سی بخمل احمد زئی لکی مروت میں سینکڑوں بچے پولیو ویکسین سے محروم ہیں۔

install suchtv android app on google app store