1 لاکھ سے زائد لیبارٹریاں غیرمعیاری قرار

صوبے بھرمیں 1لاکھ لیبارٹریاں غیر معیاری ہیں فائل فوٹو صوبے بھرمیں 1لاکھ لیبارٹریاں غیر معیاری ہیں

پشاورسمیت صوبے بھر میں ایک لاکھ سے زائد لیبارٹریوں کو غیر سٹینڈر قراردیا جا رہا ہے۔

ان لیباٹریوں سے متعلق مختلف اداروں کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ان میں سے بعض لیبارٹریاں مختلف ڈاکٹرز کی ذاتی ملکیت ہے اورڈاکٹرز کی جانب سے ان لیبارٹریوں میں ٹیسٹ کی ہدایات کی جا رہی ہے۔

ملک بھر میں 11 حاجی کیمپوں میں حج ویکسین کی فراہمی شروع ہے۔ سب سے زیادہ لیبارٹریاں پشاورمیں دوسرے نمبر پرمردان میں تیسرے نمبر پرچار سدہ، ایبٹ اباد، ہری پور، جنوبی اضلاع میں قائم ہے ان لیبارٹریز کی رپورٹس مختلف سٹینڈرز کی لیبارٹریاں سے الگ الگ ہوتی ہے۔

رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ ان لیبارٹریزمیں متعلقہ ماہرین نہ ہونے کے ساتھ ساتھ میڈیکل ٹکنیشنزکے ذریعے ٹیسٹ وغیرہ کی جاتی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈبگڑی گارڈن، ہسپتال روڈ، ناصر باغ روڈ، پشاوربورڈ۔شہر کے مختلف اندرونی علاقوں میں موجود لیبارٹریز کی نشاندہی کی گئی۔

install suchtv android app on google app store