گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی میں گوند کتیرا کے حکیمی شربت کی ڈیمانڈ بڑھ گئی ہے، گوند کتیرا کو حکیمی شاہی شربت اس کے افادیت بھرے اجزا کی وجہ سے کہا جاتا ہے۔
گوند کتیرا کے فائدے جو نہ صرف ہماری صحت کو بہتر بناتے ہیں بلکہ بیماریوں سے بھی بچاتے ہیں۔ یہ تاثیر کے لحاظ بہت ٹھنڈا ہوتا ہے۔ ہم اس کا استعمال گرمیوں میں کرکے جسم کو ٹھنڈا محسوس کراسکتے ہیں۔
گوند کتیرا کے طبی فوائد:
ہم گوند کتیرا کا استعمال کرکے خود کو بہت سی بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ گوند کتیرا کے ہمارے لئے کونسے فائدے ہیں جو ہمیں صحت کے ساتھ کسی بھی بیماری سے بچاسکتے ہیں۔
گوند کتیرا سے بلڈ پریشر کنٹرول:
گوندکتیرا کے فائدے کی اگر بات کی جائے تو یہ بلڈ پریشر کو بھی کنٹرول کرتا ہے کیونکہ اس میں کولنگ ایجنٹ پائے جاتے ہیں جو جسم کو ٹھنڈک دیتے ہیں۔
گوند کتیرا دل کی صحت کے لیے مفید:
ہماری زندگی کا دارومدار دل پر ہے اگر ہمارا دل دھڑکنا بند ہوجائے تو ہم اپنی زندگی سے ہاتھ دھو سکتے ہیں۔ اس لئے دل کی صحت کا خیال اور دیکھ بھال بہت ضروری ہے۔گوند کتیرا میں کولنگ کی حیرت انگیز خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ یہ اکثر مشروب تیار کرنےمیں استعمال ہوتا ہے۔
ہیٹ سٹروک:
گوند کتیرا ہیٹ سڑوک کا انتہائی موثر علاج ہے۔ گرمیوں کے موسم میں گوند کتیرا کاا ستعمال آپ کو سخت گرمی اور لو سے محفوظ رکھتا ہے۔
ناک سے خون بہنا:
اگر آپ کے ناک سے خون بہتا ہے اور آپ کے ناک سے نکسیر آتی ہے تو گوند کتیرے والا پانی پینا اس کا موثر علاج ہے۔ عموماً نکسیر گرمی کے موسم میں آتی ہے چنانچہ گوند کتیرا کے استعمال سے آپ کا ٹمپریچر بھی بہتر رہتا ہے اور اس سے آپ کی صحت بھی اچھی رہتی ہے۔ اور اس طرح آپ کو بہت زیادہ گرم موسم میں گرمی نہیں لگے گی۔
مدافعتی نظام کی درستگی:
گوند کتیرا میں شامل اجزا آپ کے نظام مدافعت کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔ اور جسم میں اضافی توانائی اور طاقت لاتا ہے۔
قبض کی شکایت:
اگر آپ کو قبض وغیرہ کی شکایت ہے تو اس کے لیے آپ گوند کتیرے کا استعمال شروع کر لیں۔ اس سے آپ کو جتنی بھی قبض،بواسیر ہو، اس سے آپ کو کافی آرام مل جائے گا۔اور اس سے آپ کی صحت بھی اچھی رہے گی اور اس سے آپ کا معدہ ٹھیک ہو گا۔ اور پھر نظام انہظام بھی بہتر کام کرنے لگے گا۔
گردوں کی تکلیف:
اگر آپ کو گردو کا کوئی مسئلہ ہے۔ یا آپ کو یورائن میں کوئی مسئلہ ہو ان سب بیماریوں کے لیے کوند کتیرا بہت زیادہ بہترین ہے۔اور اس سے آپ کے گردے کے مسائل وغیرہ بھی ختم ہو جائیں گے اور پیشاب بھی کھل کر آئے گا۔
آپ کو جوان بنائے:
اگر آپ ہمیشہ جوان دکھنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ گوند کتیرے کا استعمال کریں۔اور اس سے اس سے آپ جوان بھی رہیں گے۔ اور ساتھ آپ چست اور توانا بھی رہیں گے۔
کمزوری کو دور کرے:
اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کو کمزوری ہو گئی ہے اور آپ ایکٹو نہیں ہیں۔ تو اس کے لیے آپ گوند کتیرے کا استعمال کریں یہ آپ کے لیے بہت بہترین ہے۔ اور اس کے استعمال سے آپ کو طاقت ملے گی۔ اور آپ کی صحت بھی اچھی رہے گی۔
خونی بواسیر کے لئے مفید نسخہ:
گوند کیکر، گوند کتیرا، گیرو تمام ہم وزن لیں۔ ترکیب تیاری و استعمال: ان تمام ادویہ کا سفوف بنا کرایک چمچ صبح و شام ہمراہ پانی یا دودھ ایک گلاس کے ساتھ استعمال کریں۔
خواتین کے لئے مفید:
گوند کتیرا ایسی خواتین کیلئے انتہائی مفید ہے کہ جن کی بریسٹ کسی وجہ سے چھوٹی رہ گئی ہو۔ گوند کتیرا کا استعمال اس خامی کو دور کرنے میں لاجواب ہے۔ اس سے بنائی گئی مصنوعات اس مقصد کیلئے اب یورپ میں عام فروخت ہو رہی ہیں۔
استعمال:
صبح کے وقت اسے گلاس میں پانی ڈال کے رکھ دیں اور شام کو جب آپ دیکھیں گے تو یہ گلاس پورا بھرا ہو گا اب اسے کسی پیالہ میں ڈال کر اس میں دودھ ڈال لیں اور میٹھا حسب ضرورت رکھیں۔
