کینسر کی تشخیص کے بعد سگریٹ نوشی چھوڑنا، فائدہ مند یا بےسود؟

کینسر کی تشخیص کے بعد سگریٹ نوشی چھوڑنا، فائدہ مند یا بےسود؟ فائل فوٹو کینسر کی تشخیص کے بعد سگریٹ نوشی چھوڑنا، فائدہ مند یا بےسود؟

کینسر کی تشخیص والے تمباکو نوش افراد اکثر سمجھتے ہیں کہ اب سگریٹ نوشی چھوڑنے کا کوئی فائدہ نہیں جبکہ تحقیق بتاتی ہے کہ یہ سوچ حقائق کے خلاف ہے۔

ایک نئے مطالعے میں محققین نے پایا کہ تمباکو نوشی کرنے والوں کی موت کا امکان 22% سے 26% تک کم ہوجاتا ہے اگر وہ کینسر کی تشخیص کے بعد سگریٹ نوشی چھوڑ دیتے ہیں ۔

محققین نے جرنل جاما اونکولوجی میں رپورٹ کیا کہ اُن مریضوں میں بہترین نتائج سامنے آئے جنہوں نے کینسر کی تشخیص کے چھ ماہ کے اندر اندر سگریٹ نوشی چھوڑ دی اور کم از کم تین ماہ تک اس سے دور رہے۔

پرنسپل تفتیش کار اور بیہیوریل سائنس کے سربراہ اور ٹوبیکو ریسرچ اینڈ ٹریٹمنٹ پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پال سنسیریپینی نے کہا کہ جبکہ کینسر کی روک تھام کے لیے کینسر کے مراکز میں تمباکو نوشی کی روک تھام کو بڑے پیمانے پر فروغ دیا جاتا ہے لیکن بہت سے طبی ماہرین اپنی معمول کی دیکھ بھال میں اس پر توجہ نہیں دیتے۔

install suchtv android app on google app store