کھانے کے درمیان تیزابیت سے نجات کا آسان طریقہ

کھانے کے درمیان تیزابیت سے نجات کا آسان طریقہ فائل فوٹو کھانے کے درمیان تیزابیت سے نجات کا آسان طریقہ

کیا آپ کو کھانے کے درمیان یا فوری بعد پیٹ میں تیزابیت کی شکایت ہوتی ہے؟

اس کی وجہ پیٹ میں اضافی تیزاب کا بننا ہے کیونکہ پیٹ میں اضافی تیزاب کی وجہ سے معدے اور خوراک کی نالی کو تکلیف پہنچتی ہے اور ساتھ ہی سینے میں جلن بھی ہوتی ہے جس کی وجہ پیٹ کا مسلسل تیزاب پیدا کرنا ہے۔

تیزابیت کس وجہ سے ہوتی ہے؟

ماہرین کا بتانا ہےکہ وقت پر کھانا نہیں کھانا، تناؤ، سگریٹ نوشی، کیفین کا زیادہ استعمال، مرچ مصالحے والے اور تلے ہوئے کھانوں کی وجہ تیزابیت ہوتی ہے۔

تیزابیت سے کیسے بچا جائے؟

ماہرین کا کہنا ہےکہ اگر آپ تیزابیت سے بچنا چاہتے ہیں تو وقت پر کھانے کی عادت کو اپنائیں اور دو سے تین گھنٹے سے زیادہ خالی پیٹ نہ رہیں۔

کھانا کھانے میں جلد بازی کرنے سے گریز کریں اور کھانے کو سکون سے کھائیں، اس کے علاوہ بدہضمی اور تیزابیت سے بچنے کیلئے کھانے کو اچھی طرح چبا کر کھائیں۔

تیز مرچ مصالحے والے کھانے اور تلے ہوئے کھانے سمیت فاسٹ فوڈ کھانے سے پرہیز کیا جائے۔

 

install suchtv android app on google app store