ناخنوں کو انفیکشن سے کیسے بچایا جائے؟

ناخنوں کو انفیکشن سے کیسے بچایا جائے؟ فائل فوٹو

خواتین کی خوبصورتی میں چہرے کے ساتھ ہاتھوں اور پیروں کا بھی اہم کردار ہے، ہاتھوں اور پیروں کے حسن میں ناخن بنیادی کردار ادا کرتے ہیں، لہٰذا ان کی حفاظت کرنا بہت ضروری ہے۔

ہمارے ناخنوں کو بھی جسم کے باقی اعضاء کی طرح غذائیت کی ضرورت ہوتی ہے، ناخنوں کی صحت اور اہمیت کا اندازہ اس امر سے بہ خوبی لگایا جاسکتا ہے کہ بہت سی جلدی بیماریوں اور اندرونی خرابیوں کی علامت ناخنوں کی رنگت کے ذریعے ہی ظاہر ہوتی ہے۔

اس حوالے سے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اکثر خواتین ضرورت سے زیادہ مینی کیور یا پیڈی کیور کرواتی ہیں چاہے ناخنوں کو اس کی ضرورت بھی نہ ہو۔ یہ چیز بہت نقصان دہ ہے کیونکہ ناخنوں کو پانی میں زیادہ دیر تک رکھنے سے ان کی جڑیں خراب ہوجاتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ناخنوں کو دانتوں سے کترنے سے اجتناب برتیں اور چوٹ لگنے اور ٹوٹنے سے بچائیں ناخن کترنے کے لئے دوسروں کے نیل کٹر یا استعمال شدہ قینچی استعمال کرنے سے گریز کریں۔

اس کے علاوہ بلیڈ سے ہرگز ناخن نہ کاٹیں۔ پیلے، بھدے، بے رونق اور کھردرے ناخن جلد ٹوٹ جاتے ہیں اور یہ خراب صحت کی بھی نشانی ہیں۔

ماہرین نے بتایا کہ اگر آپ کے ناخن جلد ٹوٹ جاتے ہیں تو آپ انڈا، دودھ، دہی، پنیر، گوشت، فولک ایسڈ، فولاد اور حیاتین ”کے“ کا استعمال کریں۔

اس کے علاوہ مچھلی اور سبزیوں کو روزمرہ کی خوراک میں شامل کریں، یہ اجزا ناخنوں اور ہڈیوں کی صحت کے لئے بے حد ضروری ہیں۔ اگر آپ کی صحت اچھی ہے اور پھر بھی ناخن ٹوٹتے ہیں تو روزانہ ایک لہسن کا جوا کچل کر ناخنوں پر دو3 منٹ ملیں۔

install suchtv android app on google app store