سفید بالوں کو سیاہ کرنے کا آسان نسخہ جان لیں

سفید بالوں کو سیاہ کرنے کا آسان نسخہ جان لیں فائل فوٹو

آملہ بالوں کے تمام مسائل کیلئے بہترین حل سمجھا جاتا ہے، چاہے وہ سفید بالوں کو سیاہ کرنا ہو یا پھر بالوں کی نشونما بہتر بناکر انھیں لمبا وگھنا کرنا۔

ماہرین کے مطابق آملے میں وٹامن سی کی بھاری مقدار موجود ہوتی ہے جو ناصرف بالوں بلکہ جلد کو بھی صحت مند بناتی ہے۔

ویسے تو آملے کو مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے لیکن اگر تازہ آملہ کا استعمال کیا جائے تو یہ سب سے بہترین ہے دوسری جانب مارکیٹ میں دستیاب آملے کا مربہ، آملے کا جوس اور آملہ پاؤڈر بھی بہترین انتخاب ہے۔

لیکن آگر آپ آملہ کھانا نہیں چاہتے تو آپ آملے کا پانی پی کر یا پھر اپنے بالوں میں استعمال کرکے بھی فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔

آملے کا پانی کیسے تیار کیا جائے؟

سب سے پہلے تازے آملے کو لے کر اچھی طرح دھو لیں، اگر تازہ آملہ نہ ملے تو آملے کے پاؤڈر کو بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

حسب ضرورت آملے کو لے کر اسے اُبال لیں اور ٹھنڈا ہونے کے بعد کسی بھی بوتل میں ڈال کر محفوظ کرلیں۔

آگر آپ اس پانی کو پینا چاہتے ہیں تو اس میں ذائقے کیلئے شہد اور لیموں کا بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ اگر آپ آملے کے پانی کا بیرونی استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اس کا اسپرے بالوں میں کریں اور پھر معمول کے مطابق بالوں کو دھو لیں۔

install suchtv android app on google app store