موٹاپے سے بچنے کا آسان نسخہ

دنیا بھر میں ہر 8 میں سے ایک فرد موٹاپے کا شکار ہے۔ فائل فوٹو دنیا بھر میں ہر 8 میں سے ایک فرد موٹاپے کا شکار ہے۔

دنیا بھر میں ہر 8 میں سے ایک فرد موٹاپے کا شکار ہے۔ موٹاپے سے متعدد دائمی امراض بشمول ذیابیطس ٹائپ 2 کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

موٹاپے اور ذیابیطس سے متاثر ہونے کے حوالے سے غذائی عادات اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ مگر زیتون کے تیل کا استعمال عادت بنا کر آپ ذیابیطس ٹائپ 2 اور موٹاپے سے خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

ورجینیا ٹیک کے ہیومین نیوٹریشن، فوڈز اینڈ ایکسرسائز ڈیپارٹمنٹ کی اس تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ زیتون اور زیتون کے تیل میں موجود ایک قدرتی مرکب سے بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد ملتی ہے جبکہ جسمانی وزن میں کمی آتی ہے۔

اس تحقیق میں چوہوں پر تجربات کیے گئے تھے۔ تحقیق کے دوران زیتون اور زیتون کے تیل سے جسمانی وزن اور بلڈ شوگر کی سطح پر مرتب ہونے والے اثرات کی جانچ پڑتال کی گئی۔

تحقیق میں ایسے قدرتی مرکبات کی شناخت کرنے پر کام کیا گیا جو ایل سیلز پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ یہ خلیات میٹابولک ہارمونز پی وائے وائے اور جی ایل پی 1 پر مبنی ہوتے ہیں جو کھانے کے دوران جسم میں خارج ہوتے ہیں۔

جب یہ ہارمونز خارج ہوتے ہیں تو یہ جسم کو کھانا روکنے کا سگنل دیتے ہیں جبکہ بلڈ شوگر کی سطح کو بھی کنٹرول کرتے ہیں۔

محققین نے دریافت کیا کہ زیتون اور زیتون کے تیل میں موجود elenolic acid ایسا قدرتی مرکب ہے جس سے معدے میں پی وائے وائے اور جی ایل پی 1 ہارمونز کا اخراج ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ مرکب زیتون اور اس کے تیل میں موجود ہوتا ہے اور پولی فینولز نامی مرکبات کا حصہ ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس مرکب پر کبھی تحقیق نہیں کی گئی اور اسی لیے ہم یہ جاننا چاہتے تھے کہ اس سے صحت کو کیا فائدہ ہوتا ہے یا ذیایبطس سے بچنے میں کس حد تک مدد ملتی ہے۔

تحقیق کے دوران موٹاپے کے شکار چوہوں کو elenolic acid کی خوراک منہ کے ذریعے استعمال کرائی گئی۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ اس قدرتی مرکب سے میٹابولک صحت میں بہتری آتی ہے۔

درحقیقت 4 سے 5 ہفتوں تک اس قدرتی مرکب کے استعمال سے ذیابیطس کے شکار موٹے چوہوں کے جسمانی وزن میں 10.7 فیصد کمی آئی۔

install suchtv android app on google app store