پیاز اور لہسن میں سے کون سا تیل بالوں کیلئے زیادہ اچھا ہوتا ہے؟

پیاز اور لہسن میں سے کونسا تیل بالوں کیلئے زیادہ اچھا ہوتا ہے؟ فائل فوٹو پیاز اور لہسن میں سے کونسا تیل بالوں کیلئے زیادہ اچھا ہوتا ہے؟

ہر لڑکی کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کے بال گھنے، لمبے، چمکدار اور بغیر خشکی کے ہوں جس کے لیے وہ مہنگے مہنگے شیمپوز سمیت کئی تیلوں پر پیسے خرش کرتی ہیں لیکن انہیں پھر بھی اس بات کا علم نہیں ہوتا کہ ان کے بالوں کے لیے کون سے اجزا والا تیل ضروری ہے۔

آئیے دیکھتے ہیں کہ پیاز اور لہسن کا تیل بالوں کے لیے کیسے مختلف ہوتا ہے اور اس کے کیا فوائد ہیں۔

پیاز کا تیل:

پیاز میں موجود سلفر کولیجن کی پیداوار میں مدد دیتا ہے جو صحت مند بالوں کے خلیوں کی نشوونما میں مددگار ثابت ہوتا ہے، ساتھ ہی یہ بالوں کی نشوونما کو مزید تیز کرتا ہے اور ہیئر فولی کلز بھی مضبوط ہوتے ہیں جس سے بالوں میں خون کی گردش بہتر ہوتی ہے جو بالوں کے گرنے کے مسائل کو روکتا ہے۔

گھر میں پیاز سے بنایا گیا تیل بازار سے ملنے والے تیل سے زیادہ بہتر ہوتا ہے۔

لہسن کا تیل:

لہسن کے تیل میں بھی سلفر بھی ہوتا ہے جو بالوں کی نشوونما کے لیے ضروری کولیجن کو فروغ دیتا ہے، لیکن لہسن میں سیلینیم اور زنک سمیت معدنیات پائے جاتے ہیں جو بالوں کو مضبوط اور صحت مند رکھنے، انہیں ٹوٹنے سے روکنے اور بالوں کی جڑوں کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

لہسن کے تیل میں ایلیسن بھی ہوتا ہے جو خون کی گردش کو متحرک کرنے والا مرکب ہے اور اینٹی فنگل اور اینٹی مائکروبیل خصوصیات سے بھرپور ہوتا ہے جو سر میں ہونے والے انفیکشن سے بچاتا ہے اور خشکی، خارش جیسے مسائل کو دور رکھتا ہے۔

بالوں کے لیے مفید کون سا تیل؟

دونوں ہیئر آئل بالوں کی نشوونما کے لیے یکساں فوائد پیش کرتے ہیں کیونکہ ان میں سلفر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے لیکن لہسن میں سیلینیم اور زنک ہوتا ہے جو بالوں کے لیے بہت اہم ہیں اور بالوں کو گرنے سے روکتے ہیں۔

لہسن پیاز کے مقابلے میں جراثیم کش خصوصیات سے بھی بھرپور ہے، اس لیے یہ بالوں کے لیے زیادہ بہتر ہے۔

install suchtv android app on google app store