وہ غذائیں جو کولیسٹرول میں اضافے کا سبب بنتی ہیں

کولیسٹرول قدرتی طور پر خلیات میں پایا جاتا ہے فائل فوٹو کولیسٹرول قدرتی طور پر خلیات میں پایا جاتا ہے

جسم کو تندرست اور صحت مند رہنے اور تمام افعال کو بہترین طریقے سے انجام دینے کےلئے کولیسٹرول کی ضرورت ہوتی ہے۔

کولیسٹرول قدرتی طور پر خلیات میں پایا جاتا ہے اور ہارمونز، وٹامن ڈی اور چکنائی کو ہضم کرنے والے مواد کو بنانے میں مدد دیتا ہے۔

جسم کے لئے مفید ہونے کے ساتھ اسکی خون میں اضافی مقدار ہارٹ اٹیک اور اسٹروک سمیت بہت سے خطرناک امراض کا سبب بن سکتی ہے۔

اگر آپ کا کولیسٹرول لیول بہت زیادہ بڑھ گیا ہے تو یہ شریانوں میں جمع ہو کر امراض قلب کا سبب بن سکتا ہے۔

کولیسٹرول کی حامل غذائیں اگر چہ آپ کے لیے فائدہ مند اور غذائی اجزاءسے بھرپور ہو سکتی ہے تاہم ان میں سے کچھ صحت پر مضر اثرات مرتب کرتی ہیں۔ ذیل میں کچھ غذائیں تحریر کی جارہی ہیں جو ہائی کولیسٹرول ، ٹرانس فیٹس ، شوگر اور کیلوریز سے بھرپور ہوتی ہیں اور مہلک بیماریوں جیسا کہ ذیابیطس ، امراض قلب ، مٹاپا اور کینسر کا سبب بنتی ہیں۔

فاسٹ فوڈ

فاسٹ فوڈ کا بہت زیادہ استعمال کولیسٹرول لیول کو بڑھانے ، بیلی فیٹ میں اضافہ اور خون میں شوگر کی مقدار میں عدم توازن کا سبب بنتا ہے۔ فاسٹ فوڈ موٹاپا ، ذیابیطس ، امراضِ قلب کے خطرے کو بڑھا دیتی ہیں۔

پروسیسڈ گوشت

پروسیسڈ گوشت بھی کولیسٹرول کو بڑھانے کا اہم سبب ہے۔ یہ خطرناک بیماریوں جیسا کہ دل کے امراض اور کولون کینسر کا سبب بن سکتا ہے۔ مختلف اعضاء کا گوشت جیسے کہ دل ، گردے ، کلیجی اگرچہ وٹامن اور منرلز سے بھرپور ہوتے ہیں تاہم ان میں کولیسٹرول اور سیچوریٹڈ فیٹ بھی کثرت سے موجود ہوتا ہے۔ لہٰذا ان غذاؤں سے پرہیز ہی بہتر ہے۔

تلی ہوئی غذائیں

تلی ہوئی مرغن غذائیں کولیسٹرول کی بہت زیادہ مقدار اپنے اندر سموئے ہوئے ہوتی ہیں لہٰذا جس قدر ممکن ہو انہیں کھانے کے معاملے میں احتیاط برتنی چاہیے۔ تلی ہوئی غذاؤں میں کیلوریز اور ٹرانس فیٹ کثرت سے موجود ہوتے ہیں جو وزن میں اضافے ، امراض قلب اور ذیابیطس جیسی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔

ڈیزرٹس

ڈیزرٹس جیسا کہ کوکیز، کیک، آئسکریم ، پیسٹریز اور میٹھائیاں بھی کولیسٹرول سے بھرپور ہوتی ہیں۔ ان میں شوگر اور کلوریز کی بھی کافی مقدار پائی جاتی ہے جو وزن میں اضافے اور کینسر سمیت دیگر بیماریوں کا سبب بنتی ہے۔

install suchtv android app on google app store