حال ہی میں ایک مطالعے میں پایا گیا ہے کہ کیفین کی زیادہ مقدار دل کی صحت کیلئے خطرہ بڑھا سکتی ہے۔
بھارت کی ایک میڈیکل کی طالبہ نے مطالعے میں پایا کہ ہفتے کے زیادہ تر دنوں میں روزانہ 400 ملی گرام سے زیادہ کیفین پینے سے صحت مند لوگوں میں دل کی بیماری کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
گجرات میں زیڈس میڈیکل کالج اور اسپتال میں دوسرے سال کی ڈاکٹریٹ کی نینسی کاگاتھارا نے بتایا کہ ہائی بلڈ پریشر جیسی غیر متعدی بیماریوں میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے جس کی ایک وجہ کافی ہے۔
یہ بتاتے ہوئے کہ انہوں نے یہ تحقیقی پروجیکٹ کیوں شروع کیا، نینسی نے کہا کہ ہائی بلڈ پریشر کے کچھ خطرے والے عوامل معلوم ہیں جب کہ کیفین کے استعمال پر ابھی تک زیادہ تحقیقات نہیں کی گئی ہیں۔