امریکی ماہرین نے ’سبز الائچی‘ کی افادیت کو مد نظر رکھتے ہوئے اسے ’سُپر فوڈ‘ کا درجہ دے دیا۔
ایک حالیہ تحقیق میں سبز الائچی کے استعال سے صحت پر مرتب ہونے والے اثرات کا جائزہ لیا گیا، جس کی روشنی میں اسے سُپر فوڈ قرار دیا گیا۔
حالیہ تحقیق میں امریکی ماہرین سبز الائچی کے صحت پر مرتب ہونے والے اثرات کا جائزہ لینے کے بعد اس نتیجے پر پہنچے کہ یہ بھوک بڑھانے اور چربی کو گھٹانے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔
انٹرنیشنل جرنل آف مالیکیولر سائنسز میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں الائچی کے استعمال کے کئی گنا فوائد پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
تحقیق کے مطابق دنیا بھر کے مختلف کھانوں میں عام استعمال ہونے والی سبز الائچی اپنی گرم تاثیر اور خوشگوار خوشبو کے لئے پہچانی جاتی ہے۔ تاہم اس کا استعمال نہ صرف بھوک اور توانائی کے اخراجات کو بڑھانے بلکہ چربی کو بھی کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
تحقیق کے دوران الائچی کے بیجوں کو مختلف کھانوں میں استعمال کیا گیا، مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ روزانہ کم از کم 8 سے 10 الائچی کا استعمال، 60 کلو تک کے وزن کے حامل افراد کے جسم میں تقریبا 77 ملی گرام الائچی بائیو ایکٹیو پیدا کرتا ہے، جس کے صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
یہ neural circuits پر اثر انداز ہوتا ہے اس سے جگر اور پٹھوں میں ایڈیپوز ٹشو لائپولائسز اور مائٹوکونڈریل آکسیڈیٹیو میٹابولزم کو منظم کرنے میں معاونت ملتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ سوزش کی شکایت کو بھی دور کرتی ہے اور دائمی سوزش کی صورت میں اس کا استعمال بہتر ہے۔