جانیے آم کو پانی میں بھگو کرکیوں کھانا چاہئے؟

آم کو کھانے سے پہلے اس کو پانی میں بھگونا لازمی چاہیے فائل فوٹو آم کو کھانے سے پہلے اس کو پانی میں بھگونا لازمی چاہیے

آم نظر آنے کی دیر ہے، بچے ہوں یا بڑے سب ہی اس پر مکھیوں کی طرح ٹوٹ پڑتے ہیں۔ آم ہے ہی اتنا مزیدار پھل کے کھانے کے لیے ہر کوئی تیار رہتا ہے۔ آم میں غذائیت دوسرے پھلوں سے زیادہ ہے۔ اس میں وٹامنز اور منزلز کا قدرتی خزانہ پایا جاتا ہے۔

وٹامنز اے، سی، بی 6، کے، فولیٹ، بیٹا کیروٹین، کولین، میگنیشیئم اور مینگنیز سب سے زیادہ پائی جاتی ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آم کو کھانے سے پہلے اس کو پانی میں بھگونا لازمی چاہیے۔ کیا آپ کو معلوم ہے ایسا کیوں کرنا چاہیے؟

* آم کو کھانے سے پہلے پانی میں بھگونے سے نہ صرف جراثیم ختم ہوتے ہیں بلکہ بعض اوقات چھوٹے کیڑے یا حشرات پھلوں کو خراب کرنے کا باعث بنتے ہیں ان کو بھی انجانے میں کھانے سے بچ جاتے ہیں۔

٭ اس کو بھگو کر رکھنے سے گرمائش کم ہو جاتی ہے۔ آم جہاں فائدے مند پھل ہے، وہیں یہ گرم بھی ہے یعنی اس کی تاثیر گرم ہے اور جن لوگوں کو ایکنی کا مسئلہ زیادہ رہتا ہے وہ آم کو کم سے کم کھاتے ہیں یا ڈرتے ہیں کہ کہیں ایکنی بڑھ نہ جائے ان کے لیے آم کو بھگو کر کھانا بہترین ہے۔

آم میں قدرتی طور پر فائیٹک ایسڈ ہوتا ہے جو مضبوط اینٹی نیوٹرینٹ سمجھا جاتا ہے، فائیٹک ایسڈ معدنیات جیسے کیلشیم، آئرن اور زنک کے جذب ہونے کے عمل کو روکتا ہے، جو جسم میں معدنیات کی کمی کا باعث بن سکتا ہے۔ لیکن پانی میں بھگو کر آم استعمال کرنے سے فائٹک ایسڈ کا اثر کم و بیش زائل ہو جاتا ہے۔

install suchtv android app on google app store