روزانہ چائے پینے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

روزانہ چائے پینے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ فائل فوٹو روزانہ چائے پینے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

چائے دنیا کے مقبول ترین مشروبات میں سے ایک ہے اور اس کا استعمال صدیوں سے ہو رہا ہے۔ اس مشروب پر سائنسدانوں نے بہت زیادہ توجہ مرکوز کی ہے اور اس کے فوائد یا نقصانات کے حوالے سے ملے جلے نتائج سامنے آئے ہیں۔

روزانہ چائے (مختلف اقسام کی چائے) پینے سے صحت کو کیا فوائد یا نقصانات ہو سکتے ہیں۔

چائے پینے سے ذیابیطس سے متاثر ہونے خطرہ کم ہوتا ہے
اگر آپ روزانہ بغیر دودھ کی چائے کو پینا عادت بنالیں تو ذیابیطس ٹائپ 2 سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ گرم مشروب میٹھی اشیا کھانے کے بعد بلڈ شوگر میں اضافے کو کنٹرول کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

دانت مضبوط ہو سکتے ہیں
ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ سبز چائے جراثیم کش اثرات کی حامل ہوتی ہے اور منہ میں دانتوں کو نقصان پہنچانے والے بیکٹریا کی تعداد کم کرتی ہے۔

تحقیق کے مطابق روزانہ سبز چائے پینے سے دانتوں کو پہنچنے والے نقصان کی شدت میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے۔

دل کے لیے بھی مفید
چائے کی ورم کش خصوصیات خون کی شریانوں کو سکڑنے سے بچانے کے لیے اہم ثابت ہوتی ہیں جس سے دل پر دباؤ کم ہوتا ہے۔

ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ چائے میں موجود Catechins نامی جز ورم کو کم کرتا ہے اور اہم شریانوں میں جمع ہونے والے مواد کی روک تھام کرتا ہے۔

ماہرین کی جانب سے اس حوالے سے روزانہ 3 کپ بغیر دودھ کی چائے پینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

الزائمر امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے
الزائمر ایسا تباہ کن دماغی مرض ہے جو روزمرہ کی زندگی کو بہت زیادہ متاثر کرتا ہے اور ابھی اس کا کوئی علاج بھی موجود نہیں، تو اس سے بچنے کی کوشش کرنا بہتر ہوتا ہے۔

سبز چائے اس حوالے سے مددگار ثابت ہو سکتی ہے جو تناؤ اور الزائمر امراض کے خلاف مزاحمت کرتی ہے۔

اس چائے میں موجود پولی فینولز نامی اینٹی آکسائیڈنٹس سے خلیات کو تحفظ ملتا ہے۔

کینسر کی مخصوص اقسام کا خطرہ گھٹ جاتا ہے
چائے میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس اور مرکبات سے کینسر کی مخصوص اقسام سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

ہارورڈ میڈیکل اسکول کے ماہرین کے مطابق چائے پینے کی عادت سے جِلد، مثانے، پھیپھڑوں اور بریسٹ کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

درحقیقت ان کا کہنا تھا کہ چائے کی مختلف اقسام کینسر کی مخصوص اقسام سے تحفظ فراہم کرتی ہیں۔

نیند بہتر ہوتی ہے
اگر بے خوابی کے شکار ہیں تو بغیر کیفین والی ہربل چائے کا ایک کپ پی کر دیکھیں۔ ماہرین کے مطابق ہربل چائے سے بے خوابی سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

اس سے ہٹ کر بھی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ چائے پینے سے بے خوابی کی معمولی شدت سے متاثر افراد کی نیند بہتر ہوتی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store