چائے کے ساتھ پراٹھا کھانے سے صحت پر کونسے اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

چائے کے ساتھ پراٹھا کھانے سے صحت پر کونسے اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ فائل فوٹو چائے کے ساتھ پراٹھا کھانے سے صحت پر کونسے اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

چائے پراٹھا کو پسندیدہ ناشتہ سمجھا جاتا ہے لیکن کیا آپ کو معلوم ہے اس سے آپ کے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ناشتے میں پسندیدہ میل سمجھے جانے والا چائے پراٹھا، خطرناک بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔

غذائی ماہرین کی جانب سے چائے کے ساتھ پراٹھا کھانے کو بدترین قرار دیا گیا ہے۔ نہ صرف پراٹھا بلکہ چائے کے ساتھ کھانے والی دیگر اشیاء بھی صحت پر منفی اثرات ڈال سکتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق چائے کے ساتھ گھی سے لیس یا پھر آلو، قیمے سمیت کوئی بھی لوڈڈ پراٹھا نہیں کھانا چاہیے۔ اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ یہ معدے میں تیزابیت کے ساتھ پیٹ کو پُھلانے کا باعث بنتا ہے۔ جس سے مسلسل پیٹ کی تکلیف کی شکایت رہتی ہے۔

چائے کے ساتھ ان چیزوں کو کھانے سے تیزابیت کی وجہ سے قے اور الٹیوں کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ اگر کسی کو کھانے کے بعد چائے پینے کی عادت ہے تو بہتر ہے کو وہ چائے کھانے کے 45 منٹ بعد پیئیں۔ اسی طرح ناشتے اور دوپہر کے کھانے کے ایک گھنٹے بعد چائے پینا صحت کیلئے بہتر ہے۔

ماہرین کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ چائے پینے کے فوری بعد دہی سے بنی کوئی اشیا یا دہی ہرگز اپنی خوراک کا حصہ نہ بنائیں۔ اس سے آپ کو معدے میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اسی طرح چائے کے ساتھ اگر کوئی پھل کھانے کا عادی ہے تو بہتر ہے کہ چائے اور پھل کھانے میں ایک گھنٹے کا وقفہ لازمی کریں۔

install suchtv android app on google app store