نیند کا دورانیہ دل کی صحت پر کتنا اثر انداز ہوتا ہے؟

نیند کا دورانیہ دل کی صحت پر کتنا اثر انداز ہوتا ہے؟ فائل فوٹو نیند کا دورانیہ دل کی صحت پر کتنا اثر انداز ہوتا ہے؟

ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نیند پوری نہ ہونے کی وجہ سے دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

جریدے کلینیکل کارڈیالوجی میں پیش کردہ اعداد و شمار کے مطابق، نیند پوری نہ ہونے کی وجہ سے مردوں کے مقابلے میں خواتین میں دل کا دورہ پڑنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

امریکا میں نیند کی سب سے زیادہ عام حالت (chronic insomnia) یعنی دائمی بے خوابی ہے، جو کہ 10 سے 30 فیصد آبادی کو متاثر کرتی ہے۔

اس تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مردوں کے مقابلے خواتین میں زندگی بھر نیند پوری نہ ہونے کا خطرہ 40 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

اس تحقیق میں امریکا، برطانیہ، ناروے، جرمنی، تائیوان، اور چین کے 1.2 ملین سے زائد افراد کو شامل کیا گیا۔

اس تحقیق میں شامل تقریباً 96 فیصد شرکاء کو پہلے کبھی دل کا دورہ نہیں پڑا تھا، جن میں 43 فیصد خواتین بھی شامل تھیں۔

اس سروے میں 13 فیصد افراد میں بے خوابی کی شکایت سامنے آئی جن کچھ افراد میں تو باقاعدہ بے خوابی کی تشخیص ہوئی تھی اور کچھ افراد میں یہ چند علامات کے ظاہر ہوہیں جیسے کہ نیند آنے میں دشواری، سونے میں دشواری، یا جلدی آنکھ کھل جانا اور پھر دوبارہ سونے میں دشواری ہونا۔

محققین نے نیند اور دل کی صحت کے درمیان ممکنہ تعلق کا بھی جائزہ لیا، جس کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ ہر رات 5 گھنٹے یا اس سے کم سونے سے دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ بالترتیب 6 سے 8 گھنٹے کے مقابلے میں 1.38 اور 1.56 گنا بڑھ جاتا ہے۔

اس تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ضرورت سے زیادہ نیند بھی نقصان دہ ہو سکتی ہے کیونکہ ایسے افراد جو زیادہ سوتے ہیں انہیں بھی دل کا دورہ پڑنے کے اتنے ہی امکانات سامنے آئے جتنے کہ نیند نہ پوری ہونے پر ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا میں ہر 40 سیکنڈ میں ایک فرد کو دل کا دورہ پڑتا ہے اور وہاں کے آبادی کے لیے موت کی بنیادی وجہ ہے۔

install suchtv android app on google app store