ان 5 تجاویز پر عمل کر کے خود اعتمادی حاصل کر سکتے ہیں

 ان 5 تجاویز پر عمل کر کے خود اعتمادی حاصل کر سکتے ہیں فائل فوٹو ان 5 تجاویز پر عمل کر کے خود اعتمادی حاصل کر سکتے ہیں

اگر آپ اپنا مقصد حاصل کرنےمیں کسی بھی وجہ سے ناکام ہیں تو کیا اس کا قصور وار آپ اپنے آپ کو ٹھہرائیں گے؟

ہوسکتا ہے کہ یہاں کچھ لوگ اس بات سے اتفاق کریں کہ زندگی میں ایسا موڑ ضرور آتا ہے جب آپ اپنی قابلیت کو صحیح پہچاننے سے قاصر ہوں یا مشکل کا بہادری سے مقابلہ کرنے میں گھبراہٹ کا شکار ہوں۔

آپ نے ’خود اعتمادی‘ کا لفظ ضرور سنا ہوگا، اعتماد لاطینی لفظ ہے جس کا مطلب ایمان یا یقین ہے، ایسے لوگ جو زندگی میں کچھ حاصل کرنے کی کوشش میں اپنے ا وپر اعتماد کھو دیتے ہیں وہ لوگ خود پر بھروسہ نہیں رکھ پاتے۔

بہت سارے لوگوں کے پاس تعلیم، ڈگری، مہارت، اسکلز اور تجربہ ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود صرف چند لوگ ہی اپنی زندگی میں کامیابی کی وہ منازل طے کر پاتے ہیں جن کی خواہش ہر انسان رکھتا ہے۔

ایسے لوگوں میں خود اعتمادی کا فقدان اُن کی زندگی کے عملی میدان میں ترقی کی راہ میں رکاوٹ کا سبب بتنا ہے ۔

تو آئیے جانتے ہیں کہ انسان خود اعتمادی کیسے بحال کرسکتا ہے؟

ناکامی کو سمجھنے کی کوشش

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ میں بھی خود اعتمادی آجائے تو سب سے پہلے ناکامی کو سمجھنے کی کوشش کیجیے۔ رائٹ برادرز جہاز اڑانے میں کامیاب ہونے سے قبل متعدد بار ناکام ہوئے تھے۔

بجائے اس کے کہ آپ اپنی ناکامی سے مایوس ہوں، آپ کو اس ناکامی کی وجہ تلاش کر کے اسے بہتر کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

رکاوٹوں کا مشاہدہ کریں

اعتماد بحال کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ خود کی صلاحیتوں کو جانچیں، ان رکاوٹوں کا مشاہدہ کریں جو آپ کو اعتماد محسوس کرنے سے روکتی ہیں۔

اگر آپ وہ مقصد حاصل کرنےمیں ناکام ہوگئے ہیں تو برا محسوس نہ کریں، بلکہ اس بات پر توجہ دیں کہ آپ ابھی کیا کر سکتے ہیں۔

کچھ نیا سیکھنے کی کوشش میں لگے رہیں

پینٹنگ، موسیقی، غیر ملکی زبان کا مطالعہ کرنا، رقص سیکھنا اور اس جیسی کئی مہارت کی سرگرمیاں حاصل کرنے سے منفی سوچ سے آپ دور رہیں گے۔

روزانہ کسی سرگرمی میں مصروف ہونے سے آپ مہارت کے ساتھ اپنی قابلیت کا اندزه بھی لگا سکتے ہیں۔

اگر آپ خود کو پُراعتماد دیکھنا چاہتے ہیں تو منفی سوچ سے دور رہیں، ہمیشہ یہ سوچیں کے آپ سب کچھ کر سکتے ہیں، آپ میں تمام تر صلاحیتیں موجود ہیں، ایسا کرنے سے آپ خود اعتمادی کو بڑھا سکتے ہیں۔

اپنے آپ کو کسی دوسرے کی جگہ پر رکھ کر نہ سوچیں

کسی دوسرے کی کامیابی سے کبھی بھی اپنا موازنہ نہ کریں بلکہ دوسروں کی کامیابی کو سراہتے ہوئے آپ کے پاس جو کچھ ہے اس سے کامیابی کی رہ تلاش کریں۔

آپ اس دنیا میں کسی سے موازنہ کرنے نہیں آئے، نہ آپ کسی سے کم تر ہیں اور نہ ہی آپ کسی سے برتر ہیں تو اس بات کو ہمیشہ اپنے دماغ میں رکھیں۔

کسی سے مدد لیں

اگر آپ اعتماد حاصل کرنے میں ناکام ہورہے ہیں تو تھراپی کے ذریعے مدد حاصل کریں۔

کسی پیشہ ورانہ ماہرین سے مدد حاصل کرنے اور اس کو اپنے احساسات کے حوالے سے بتانے میں گھبراہٹ محسوس نہ کریں، کیونکہ ان کی مدد سے ہی آپ آگے بڑھ سکتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store