روزانہ چائے پینے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

چائے فائل فوٹو چائے

چائے کی مقبولیت سے انکار ممکن نہیں اور یہ گرم مشروب دنیا کے بیشتر حصوں میں بھی پسند کیا جاتا ہے۔

دل کی صحت کو فائدہ پہنچانے کے ساتھ ساتھ کینسر سے لڑنے میں مدد وغیرہ روزانہ چائے پینے سے جسم کو ملنے والے چند فوائد ہیں۔

تو چائے پینے کے حیران کن فوائد اور (کچھ خطرات) کے بارے میں جان لیں جو روزانہ چائے پینے کا نتیجہ ہوتے ہیں۔

مخصوص اقسام کے کینسر کا خطرہ کم ہوتا ہے
چائے میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس اور مرکبات کو مخصوص اقسام کے کینسر کے خطرے میں کمی لانے میں مددگار مانا جاتا ہے، میساچوسٹس جنرل ہاسپٹل اور ہارورڈ میڈیکل اسکول کی نیوٹریشنل اینڈ لائف اسٹائل سائیکاٹری ڈائریکٹر اوما نائیڈو کے مطابق چائے سے جلد، مثانے، پھیپھڑوں اور بریسٹ کینسر کی روک تھام میں مدد مل سکتی ہے۔

جلد صحت مند ہوتی ہے
بغیر دودھ کی چائے پینا عادت بنانے سے جلد کے کینسر کا خطرہ نمایاں حد تک کم ہوتا ہے، اس بارے میں اوما نائیڈو کا کہنا تھا کہ سیاہ چائے جلدی کینسر کی سب سے عام قسم کا خطرہ کم کرنے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے، مجموعی طور پر آئس ٹی کی بجائے گرم چائے اس حوالے سے زیادہ فائدہ مند ہوتی ہے۔

ذیابیطس کا خطرہ کم کرے
روزانہ بغیر دودھ کی چائے پینے سے ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ ایشیا پیسیفک جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ اس چائے کو پینے سے کھانے کے بعد بلڈشوگر کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔

دانت مضبوط ہوتے ہیں
اگرچہ دن بھر چائے پینے سے دانتوں پر معمولی زردی کا امکان بڑھنتا ہے، مگر یہ مفید بھی ہوسکتا ہے۔ جریدے اورل اینڈ میکسلوفیشل پاتھولوجی میں شائع تحقیق کے مطابق سبز چائے جراثیم کش اثرات رکھتی ہے جو منہ میں کیویٹی کا باعث بننے والے بیکٹریا کی شرح میں کمی لاتا ہے۔ روزانہ سبز چائے پینے سے کیویٹیز کی شدت میں کمی لانے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

دل صحت مند ہوتا ہے
چائے کی ورم کش خصوصیات خون کی شریانوں کو پرسکون اور صاف رکھنے میں مدد دیتی ہیں جسسے دل پر دباﺅ بڑھتا نہیں۔ روزانہ سیاہ چائے کے 3 کپ پینا دل کی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے کیونکہ اس میں موجود اجزا سے ورم میں کمی آتی ہے جبکہ اہم شریانوں پر مواد جمنے کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔

نیند کا معیار بہتر ہوتا ہے
اگر آپ رات کو اکثر بستر پر کروٹیں بدلتے رہتے ہیں تو سونے سے قبل ایک کپ چائے پینا عادت بنانے کی کوشش کریں، ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ چائے پینے سے نیند کا معیار بہتر ہوتا ہے اور بے خوابی کے عارضے کے شکار افراد کو ا س مسئلے پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔

توجہ کی صلاحیت بہتر ہوسکتی ہے
چائے میں موجود توجہ اور ذہنی چوکسی میں بہتری آتی ہے، چائے میں ایک امینو ایسڈ Theanine دماغ کو پرسکون کرکے توجہ مرکوز کرنے میں مدد دیتا ہے، اگر کبھی توجہ مرکوز کرنے میں مشکل ہو تو کام سے قبل ایک کپ گرم چائے کو آزما کر دیکھیں۔

میٹابولزم کی رفتار بڑھتی ہے
چائے میں موجود کیفین میٹابولزم کو تیز کرنے اور چربی گھلانے (روزانہ سو کیلوریز) میں مدد دیتی ہے، مگر بہت زیادہ کیفین نقصان دہ ہوتی ہے۔ ایک کپ سبز چائے میں 40 ملی گرام کیفین ہوتی ہے اور طبی ماہرین کے مطابق روزانہ کیفین کا استعمال 3 سے 400 ملی گرام سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔

آئرن جذب کرنے میں مشکل
چائے میں ٹینن نامی پیچیدہ نامیاتی مرکبات موجود ہوتے ہیں جو مخصوص غذاﺅں سے جسم میں آئرن جذب ہونے کے عمل کو متاثر کرسکتا ہے۔ آئرن کی کمی دنیا بھر میں بہت عام غذائی کمی ہے جس کا سامنا کروڑوں افراد کو ہوتا ہے جو آگے بڑھ کر انیمیا یا خون کی کمی جیسے مرض کا وجہ بن جاتی ہے۔

جریان خون کا خطرہ بڑھ سکتا ہے
روزانہ بہت زیادہ مقدار میں چائے پینے سے معمولی خراش سے بھی جریان خون کا خطرہ بڑھتا ہے، اس سے خراشیں بہت آسانی سے جسم پر نمودار ہوسکتی ہیں۔

ادویات کا اثر کم ہوسکتا ہے
ویسے تو چائے کے فوائد بظاہر لاتعداد ہیں مگر امراض قلب اور بلڈ پریشر کی ادویات استعمال کرنے والے افراد کو اس گرم مشروب کا استعمال معالج کے مشورے سے کرنا چاہیے۔

install suchtv android app on google app store