فاسٹ فوڈ کے حیرت انگیز فوائد

فاسٹ فوڈ کے حیرت انگیز فوائد فائل فوٹو فاسٹ فوڈ کے حیرت انگیز فوائد

بعض لوگوں کے معمولات بہت ٹف ہوتے ہیں جس کے دوران ان کے پاس کھانے کا بھی وقت نہیں ہوتا جس سے کارکردگی متاثر ہوسکتی ہے۔ ایسے میں فاسٹ فوڈ بڑا فائدہ دیتا ہے۔ کھانا تیار ہونے میں وقت بھی کم، کیلوریز بھی زیادہ اور بھوک بھی مٹ جاتی ہے۔

شیڈول مینجمنٹ آسان

دن کے کچھ اوقات ایسے مخصوص ہوتے ہیں جن میں اگر کھانا بھی پکایا جائے تو کئی کام ادھورے رہ جاتے ہیں، مثلاً اسکولوں کی چھٹی کے وقت اور اس کے بعد یعنی رات تک کا انتظام کرنا۔ ایسے وقت میں دوپہر کا کھانا تیار کرنا بھاری پڑسکتا ہے، لہٰذا فاسٹ فوڈ یہاں بھی بہت سی آسانیاں پیدا کردیتا ہے۔

بھوک کا مسئلہ

اگر کم پیسوں میں زیادہ کیلوری کی مقدار کو دیکھا جائے تو فاسٹ فوڈ ابھی بھی سب سے سستا کھانا ہے۔ تاہم دن میں تینوں ٹائم فاسٹ فوڈ لینا نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

خرچہ اور مینو قبل از وقت معلوم ہونا

فاسٹ فوڈ کا سب سے بڑا فائدہ یہ بھی ہے کہ آپ کو معلوم ہوتا ہے کہ آپ کو کھانے میں کیا ملنے والا ہے اور اس پر خرچہ کیا آئے گا۔ ساتھ ساتھ اس کے آپ کو بہترین سروس بھی مل جاتی ہے جو عمومی طور پر گھروں میں دستیاب نہیں ہوتی۔

غذائیت کا مکمل علم 

اکثر بین الاقوامی فاسٹ فوڈز چینز آپ کو اپنے مینو میں تمام کھانوں میں موجود غذائیت سے آگاہ کرتی ہیں مثلاً فلاں برگر میں کتنی کیلوریز اور کاربوہائڈریٹس موجود ہیں۔

install suchtv android app on google app store