مونگ پھلی کے صحت پر حیرت انگیز فوائد

مونگ پھلی فائل فوٹو مونگ پھلی

خشک میوہ جات میں شمار کی جانے والی باآسانی دستیاب مونگ پھلی کے استعمال کے صحت پر بے شمار فوائد مرتب ہوتے ہیں جنہیں جاننا لازمی ہے تا کہ اس موسم سرما میں اس سے بھر پور فائدہ اٹھایا جا سکے۔

غذائی ماہرین کے مطابق گرم تاثیر رکھنے کے سبب مونگ پھلی کا استعمال سردیوں میں ضرور کرنا چاہیے، مونگ پھلی میں اہم غذائی اجزا بڑی مقدار میں پائے جاتے ہیں جیسے کہ پروٹین، نیاسین، فولیٹ، فائبر، میگنیشیم، وٹامن ای، میگنیز جو مجموعی صحت پر مثبت طور پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

مونگ پھلی توانائی کا ذخیرہ ہے، اس میں لال اور سفید گوشت، انڈے اور سبزیوں کے مقابلے میں زیادہ مقدار میں پروٹین پایا جاتا ہے جو جسم کو فعال رکھنے میں مدد دیتا ہے اور مسلز بنانے کے خواہشمند افراد کے لیے مفید ہے، مونگ پھلی میں موجود کیلشیم، وٹامن ڈی انسانی جسم کی ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط بناتا ہے۔

سائنسی تحقیق کے مطابق مونگ پھلی میں پائی جانے والی قدرتی چکناہٹ انسانی صحت، جلد اور بالوں کے لیے انتہائی مفید ہے اور خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہے اور بار بار نخنوں کے ٹوٹنے کی شکایت سے بھی بچاتی ہے۔

مونگ پھلی کے ایک سو گرام میں 567 کیلوریز پائی جاتی ہیں، اسی طرح وٹامنز اور منرلز کے لحاظ سے اس میں 0 ملی گرام کولسیٹرول، 20 فیصد سوڈیم، 36 فیصد ڈائیٹری فائبر، 52 فیصد پروٹین، 4 گرام شوگر، 5 فیصد کاربوہائیڈرایٹس اور 25 فیصد آئرن، 15 فیصد وٹامن بی 6 جبکہ 42 فیصد میگنیشیم پایا جاتا ہے ۔

مونگ پھلی کے استعمال کے دیگر فوائد:

مونگ پھلی میں وٹامن ای بھی بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے جس کے نتیجے میں انسانی جسم کے خلیات کو کینسر کے خلاف لڑنے کی بھرپور مدد ملتی ہے۔

مونگ پھلی خون کی نالیوں کے امراض کے خلاف بھی کارآمد ہے اور خون کی حرارت برقرار رکھتی ہے۔

مونگ پھلی وزن کرنے میں بھی معاون ہے، اس کے استعمال سے ےا دیر بھوک کا احساس نہیں ہوتا ہے۔

مونگ پھلی امراض قلب اور ذیابیطس کے خلاف موثر ہتھیار ہے۔

نمک میں بھونی گئی مونگ پھلی کھانے سے مسوڑھے مضبوط ہوتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مونگ پھلی کے چند دانوں کا باقاعدہ استعمال فائدہ مد ہے، مونگ پھلی شوگر کے مریضوں کو غذائیت کی کمی کا شکار نہیں ہونے دیتی۔

طبی ماہرین کے مطابق خون کی کمی کے شکار افراد کو مونگ پھلی کا کثرت سے استعمال کرنا چاہیے، اس میں موجود قدرتی فولاد خون کے نئے خلیات بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

install suchtv android app on google app store