ملک بھر میں آج سے 3 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

ملک بھر میں رواں برس کی پہلی انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہو گئی۔ فائل فوٹو ملک بھر میں رواں برس کی پہلی انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہو گئی۔

ملک بھر میں رواں برس کی پہلی 3 روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہو گئی۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق انسداد پولیو مہم میں وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جا رہی ہے۔

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ والدین اپنے بچوں کو حفاظتی قطرے ضرور پلوائیں۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے ساتھ تمام صوبائی حکومتیں ملک سے پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گی۔

وزیراعظم نے پولیو ورکرز کو شاندار خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے وبا کے خلاف اس جنگ میں اپنی جانیں نچھاور کیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پولیو فری پاکستان کے مقصد کے حصول میں ان کی قربانیوں کو یاد رکھا جائے گا۔

وزیراعظم نے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فائونڈیشن اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس بیماری کے خاتمے میں پاکستان کی حمایت اور تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔

install suchtv android app on google app store