سردیوں کی سوغات شکرقندی کے فوائد

سردیوں کی سوغات شکرقندی کے فوائد فائل فوٹو سردیوں کی سوغات شکرقندی کے فوائد

شکرقندی کا موسم سرما میں استعمال خاصا فائدہ مند ثابت ہوتا ہے، یہ جسم کو حرارت دیتا ہے۔

یہ وٹامن اے کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے، اس میں بیٹا کیروٹین، فاسفورس، میگنشیم، وٹامن بی وَن، وٹامن بی ٹُو، وٹامن سی، وٹامن بی-6، کیلشیم، آئرن، پوٹاشیم، ڈائٹری فائبر(Dietary fiber) اور نیاسین جیسے کئی مفید اجزاء وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔

شکرقندی آلو کی ہی ایک قسم ہے لیکن اس کے میٹھے ذائقے کی وجہ سے اسے میٹھے آلو کا نام بھی دیا جاتا ہے۔

یہ عام خیال کیا جاتا ہے کہ آلو کا زیادہ استعمال صحت بخش نہیں، کیوں کہ آلو کو زیادہ تر فرینچ فرائز کی شکل میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اُس صورت میں ان میں چکنائی اور سوڈیم خاصی مقدار میں شامل ہوجاتا ہے جو کہ مضر صحت ہے۔

اس کے برعکس شکرقندی کو بھون کر اور اُبال کے استعمال کیا جاسکتا ہے اور یہ صحت کے لیے بے حد مفید ہے جبکہ اس کی چاٹ اور کھیر بھی بے حد لذیذ بنتی ہے۔

یوں تو شکر قندی ہر فرد ہی کے لیے فائدہ مند ہے لیکن بُلند فشارِ خون اور ذیابطیس میں مبتلا افراد اس کے استعمال میں احتیاط برتیں۔

اس کے کئی طبی فائدے بھی ہیں جن میں معدے کی صحت کو بہتر بنانا، کینسر سے لڑنے میں معاون ہونا، بینائی اور دماغی صحت کو بہتر بنانا اور قوت مدافعت کو بڑھانا شامل ہے۔

install suchtv android app on google app store