جناح اسپتال میں چہرے پر مصنوعی اعضاء لگانے کا پہلا کامیاب آپریشن

جناح اسپتال میں چہرے پر مصنوعی اعضاء لگانے کا کامیاب آپریشن فائل فوٹو جناح اسپتال میں چہرے پر مصنوعی اعضاء لگانے کا کامیاب آپریشن

 

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی (جے ایس ایم یو) میں مصنوعی اعضاء کی پیوند کاری کا پہلا آپریشن کامیابی کیساتھ مکمل کرلیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق جے ایس ایم یو کے سندھ انسٹی ٹیوٹ آف اورل ہیلتھ سائنسز کے شعبہ پروستھوڈونٹکس نے چہرے پر مصنوعی اعضاء لگانے کا پہلا کیس کامیابی کیساتھ مکمل کرلیا۔

ضلع عمر کوٹ سے تعلق رکھنے والے مریض کی آنکھ، چہرے، ناک اور منہ کے اندرونی حصوں پر مصنوعی اعضاء لگانے کا عمل پروفیسر محمود حسین کی سربراہی میں 8 رکنی ٹیم نے مکمل کیا جبکہ تکنیکی خدمات ویسٹرن لیبارٹری کی جانب سے پیش کی گئیں۔

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نے ایس آئی او ایچ ایس اور شعبہ پروستھوڈونٹکس کی ٹیم کو اہم سنگ میل عبور کرنے پر مبارکباد دی۔

پروفیسر امجد سراج میمن کا کہنا ہے کہ کسی حادثے کی وجہ سے چہرہ بگڑ جانے کے حامل افراد خود کو معاشرے میں تنہا محسوس کرنے لگتے ہیں ایسے میں مصنوعی اعضاء لگانے کا عمل ان افراد کو معاشرے سے جوڑنے میں مؤثر کردار ادا کریگا۔

ایس آئی او ایچ ایس کے ڈین پروفیسر یاور علی عابدی اور پرنسپل پروفیسر زبیر عباسی نے شعبہ پروستھوڈونٹکس کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور مصنوعی اعضا کے انتظام کیلئے ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی کروائی۔

install suchtv android app on google app store